ٹی ٹونٹی سکواڈ کی سیلیکشن 7 رکنی سیلیکٹرز نے کی ؛بابر اعظم

اگلے ماہ جون میں ٹی ٹونٹی ورلڈ کپ کا میلہ سجے گا پاکستان کی جانب سے ٹیم کی کپتانی ایک بار پھر بابر اعظم کے سپرد کردی گئی ہے اس بار بابر اعظم نے محتاط بیان دیا ہے ،بابر اعظم ورلڈ کپ کے لیے پُر عزم دکھائی دے رہے ہیں، ان کا کہنا ہے کہ پوری توجہ ورلڈ کپ پر ہے، سب کھلاڑیوں کی توجہ جیت پر ہے۔

لاہور میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے بابر اعظم نے کہا کہ ماضی میں یہی گول تھا کہ ٹرافی لانی ہے، مگر بھارت میں کھیلے گئے ٹور نامنٹ میں اچھا پرفارم نہیں کرپائے ان کا کہنا تھا کہ اس بار ذاتی فیصلے نہیں ہو رہے، سات سلیکٹرز ہیں، سب کی مشاورت سے فیصلے ہوئے ہیں۔ جو ٹیم کے لیے بہترین ہو گا وہ فیصلہ ہو گا ، یہ میرا، رضوان، صائم اور فخر کے ٹاپ آرڈر کا معاملہ نہیں ، گیری کرسٹن بہت تجربہ کار ہیں، وہ ابھی سے ٹیم کے معاملات میں دلچسپی لے رہے ہیں، اس بار وہ خود کسی قسم کا تجربہ کرنے کے موڈ میں نہیں ہیں ان کا کہنا تھا کہ ہر ٹیم کے لیے پلان ہوتا ہے کسی ایک کھلاڑی یا ٹیم کا پلان نہیں ہوتا۔

انہوں نے کہا کہ نیویارک کی کنڈیشنز کے مطابق پلان کریں گے، ویرات کوہلی ایک بہترین کھلاڑی ہے اسی کے مطابق پلان کریں گے، بھارت کے خلاف ہی نہیں تمام میچز میں بیسٹ کمبی نیشن کے ساتھ جائیں گے ، آئرلینڈ اور انگلینڈ میں کوشش ہو گی ورلڈ کپ سکواڈ کو میدان میں اتاریں، روٹیشن کے لیے ٹائم کم ہے اب وہی کھیلیں گے جو ہم ورلڈ کپ کے لیے پلان کر رہے ہیں۔اس سے پہلے نیوزی لینڈ کے کلاف عجیب وغریب تجربات کرنے پر پاکستانی قوم کی جانب سے قومی ٹیم پر سخت تنقید کی گئی تھی –

قومی ٹیم کے کپتان نے کہا کہ حسن علی تجربہ کار بولر ہیں مگر ان کو بیک اپ میں رکھا گیا ہے ۔ان کا مزید کہنا ہے کہ محمد علی نیو بال کے بولر ہیں مگر انہیں ابھی تھوڑا وقت درکار ہے، اپنے ورلڈ کلاس باؤلر حارث روؤف کے بارے میں انھوں نے بتایا کہ اُمید نہیں تھی کہ حارث رؤف اتنی جلدی فٹ ہو جائیں گے، ان کی فٹنس اچھی ہے، عامر جمال فائن آل راؤنڈر ہے، ٹیم کے لیے جو بیسٹ تھا وہ سلیکٹ کیا، محمد حارث ٹاپ آرڈر کا بیٹر ہے مگر اس بار اس کی جگہ نہیں بن سکی۔پاکستان کی تیم اس وقت ورلڈ کپ کی تیاری کے لیے انگلینڈ میں ہے اور وہاں انگلیند کے ساتھ سیریز کھیلے گی -یاد رہے کہ بھارت میں کھیلے گئے ورلڈکپ میں عماد وسیم کو ٹیم میں شامل نہ کرنے پر کپتان کو بہت زیادہ تنقید کا سامنا کرنا پڑا تھا –

Related posts

پاکستان اور بھارت کی کرکٹ ٹیمیں آج ساڑھے 8 بجے آمنے سامنے

گیری کرسٹن نے قومی ٹیم کی ناقص کارکردگی کی رپورٹ تیار کرلی

پاکستانی ٹیم اگلے ٹی ٹونٹی ٹورنامنٹ میں کوالیفائنگ راؤنڈ کھیلنے سے بچ گئی