آسٹیلیا میں اس وقت بگ بیش کا میلہ جاری ہے بگ بیش آئی پی ایل کے بعد دوسرا پاپولر ٹونامنٹ اور لیگ ہے یہاں بڑے بڑے ریکارڈ بنتے اور ٹوٹتے ہیں مگر آج سڈنی تھنڈر کی ٹیم نے ایک شمناک ریکارڈ اپنے نام کرلیا – سڈنی تھنڈرز کی ٹیم صرف 15 کے مجموعی سکور پر آؤٹ ہوگئی جو ٹی 20 کرکٹ کی تاریخ کا سب سے کم ترین سکور ہے۔
ایڈیلیڈ سٹرائیکرز کی ٹیم نے سڈنی تھنڈرز کو صرف 35 گیندوں پر فارغ دیا، ایلکس ہیلز سمیت پانچ بلے باز کوئی رن سکور نہ کرسکے، ایڈیلیڈ سٹرائیکرز نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے مقررہ 20 اوورز میں نو وکٹوں کے نقصان پر 139 رنز بنائے۔جس کے جواب مین سڈنی تھنڈر 15 رنز بناکر آؤٹ ہوگئی -اس طرح یہ میچ ایڈیلیڈ سٹرائیکرز نے 124 رنز سے جیت لیا۔
سڈنی تھنڈر کی تباہی میں بڑا حصہ ہنری تھامپسن نے ڈالا جنھوں نے 2.5 اوورز میں تین رنز دے کر پانچ کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا اور میچ کے بہترین کھلاڑی قرار پائے ۔اس کے علاوہ ویس ایگر نے دو اوورز میں چھ رنز دے کر چار جب کہ میٹ شارٹ نے ایک اوور میں پانچ رنز دے کر ایک کھلاڑی کو آؤٹ کیا ۔