ٹی وی کی مشہور و معروف اداکارہ بشریٰ انصاری نے دوسری شادی کرلی؛ دوسرے شوہر کون ہیں ؟

سینئر اداکارہ و گلوکارہ بشریٰ انصاری نے آخر کار اپنی دوسری شادی کی تصدیق کردی۔ گزشتہ چند سالوں سے بشریٰ کی شادی اور طلاق کا معاملہ خبروں کی شہ سرخیوں کا حصہ بنا رہا ہے لیکن آج تک بشریٰ کی جانب سے انکی دوسری شادی کے حوالے سے کوئی مثبت جواب سننے کو نہیں ملا۔2020 میں بشریٰ انصاری کی پہلے شوہر اقبال انصاری سے طلاق کی خبر منظرِ عام پر آنے کے بعد اداکارہ کی دوسری شادی کے چرچے ہونے لگے تھے،لیکن بشریٰ انصاری نےان اس خبروں کی تردید کر دی تھی، ہنس مکھ اداکارہ کی شادی کی یہ خبر پاکستانی شوبز انڈسٹری کی ایک حیران کن خبر ہے۔

 

ڈیجیٹل میگزین کو انٹرویو دیتے ہوئے اداکارہ بشریٰ انصاری نے اپنی دوسری شادی کی تصدیق کرتے ہوئے بتایا کہ” ایسا فیصلہ لینا ایک بہادری کا کام ہے, ان کا کہنا تھا کہ اقبال انصاری کے ساتھ زندگی کے 36 سال گزارے اور 10 سال تک تنہا زندگی بھی گزاری “۔سابقہ شوہر کے متعلق بات کرتے ہوئے بشریٰ کا کہنا تھا کہ” اقبال ایک اچھے انسان ہیں لیکن انکے ساتھ ازدواجی زندگی اچھی نا گزرنے کی وجہ سے طلاق کا فیصلہ لینا پڑا لیکن آج بھی وہ بچوں کے معاملات کی وجہ سے ان سے رابطے میں رہتی ہیں اور انکے بچے بھی اپنے والد سے رابطے میں ہیں۔”

 

 

انہوں نے ایک سوال کے جواب میں کہا کہ “مقدّر اللہ کی مرضی سے کام کر رہا ہوتا ہے، ہمیں نہیں معلوم ہوتا کہ کسی کا زندگی میں آنے اور جانے کا کیا مقصد ہے۔زندگی میں محبت کا دوسرا موقع اتفاق سے ملا، لیکن ہر کسی کی زندگی میں یہ دوسرا موقع آئے، یہ ضروری نہیں,عام طور سے اس عمر میں دوسری محبت یا دوسری شادی کو معاشرے کی جانب سے قبول نہیں کیا جاتا، بعض اوقات آپ کے اپنے گھر والے بھی اسے قبول نہیں کرتے لیکن مجھے کم از کم ایسے کسی رویے کا سامنا نہیں کرنا پڑا۔” مگر ا ب تک یہ معلوم نہیں ہو پایا کہ ان کے دوسرے شوہر کون ہیں اور ان کا تعلق کس شعبے سے ہے -مگر اس سے پہلے میڈیا میں یہ خبر گردش کرتی رہی کہ انھوں نے اقبال حسین نامی شخص سے دوسری شادی کرلی ہے اور ان کا تعلق بھی شوبز سے ہی ہے -مگر اس وقت بشریٰ نے ان خبروں کی تردید کردی تھی –

Related posts

سلمان خان نےکس اداکارہ کے انکار کے بعد کبھی شادی نہیں کی ؟

معرف پاکستانی اداکار فواد خان کی 8 سال بعد بالی ووڈ فلم میں واپسی

اداکارہ سنگیتا کو بھی 60 ہزارر وپے کا بل آ گیا ؛20 ہزار بل ؛40 ہزار ٹیکس