عماد وسیم ٹی ٹونٹی جو آل راؤنڈر کی لسٹ میں ہمیشہ ٹاپ 10 میں رہے ٹیم میں شامل نہ کیے جانے پر بہت دلبرداشتہ ہیں ابھی ان کی ٹیم نے کیریبین لیگ میں بھی فتح حاصل کی تھی جس کے سیمی فائنل میں عماد وسیم نے اہم رول ادا کیا تھا
کرکٹ پروگرام میں شرکت کے دوران عماد وسیم کے صبر کا پیمانہ جواب دے گیا اور وہ اپنے دل کی بات زبان پر لے آئے -عماد وسیم نے کہا کہ میرے ساتھ سلیکشن معاملے میں زیادتی کی گئی ہے، ان کا مزید کہنا تھا کہ قومی کرکٹ ٹیم کے کپتان بابر اعظم صرف شکل سے ہی معصوم ہیں، آل راؤنڈر نے اپنی شریک حیات کے بارے میں بتایا کہ وہ مجھ پر شک نہیں کرتی
ٹی ٹونٹی کے حوالے سے ہونے والے ٹی وی پروگرام میں قومی ٹیم کے سابق وکٹ کیپر بیٹر معین خان کے علاوہ عاقب جاوید نے بھی شرکت کی -عماد وسیم کی بات پر مہمان معین خان کا کہنا تھا کہ اگر میں چیف سلیکٹر ہوتا تو عماد وسیم کو ٹیم میں ضرو ر شامل کرتا۔