ٹیکس چوری پر گلوکارہ آئمہ بیگ کے بینک اکاؤنٹس منجمد

پاکستان میں ٹیکس چوروں کی پہلے ہی کوئی کمی نہیں تھی اب اس میں ایک اور گلوکارہ کا اضافہ ہوگیا ہے

فیڈرل بورڈ آف ریونیو نے آئمہ بیگ کو نوٹس جاری کرنے کے چند دن بعد ان کے بینک اکاؤنٹس منجمد کر دیے ہیں جس میں کہا گیا تھا کہ آئمہ بیگ کے ذمہ 85 ملین روپے ٹیکس واجب الادا ہیں جس پر انہیں 13 جنوری 2022 کو نوٹس بھی جاری کیا گیا تھا۔

لیکن بدھ کے روز، ایف بی آر کی پریشانی کی کوئی انتہا اس وقت نہ رہی جب انھوں نے دیکھا کہ گلوکارہ نے اپنے اکاؤنٹس منجمد ہونے سے قبل 25 ملین روپے نکال لیے ہیں ۔

رپورٹس کے مطابق ایف بی آر اب آئمہ کی گاڑیوں کو ضبط کرنے کی تیاری کر رہا ہے۔

آئمہ بیگ کا شمار پاکستان کی مقبول ترین گلوکاروں میں ہوتا ہے۔ وہ 2016 میں لاہور سے آگے فلم کے ذریعے اپنے پہلے گانے سے شہرت حاصل کرنے میں کامیاب ہوئیں۔

اس کے بعد اس نے دو بول سمیت کئی مشہور ڈراموں کے لیے گیت گائے ۔ 2018 کی فلم طیفا ان ٹربل کے لیے علی ظفر کے ساتھ ان کے جوڑے کے آئٹم نمبر نے انہیں مزید پہچان دی۔

آئمہ پاکستان سپر لیگ کے آئندہ ایڈیشن کے لیے عاطف اسلم کے ساتھ سرکاری ترانہ گانے والی ہیں۔ اس نے 2020 کے پی ایس ایل گانے “گروو میرا” کو بھی اپنی آواز دی۔ اس ترانے میں ان کا ستھ نصیبو لال اور ینگ اسٹنرز نے دیا تھا ۔

آئمہ نے کوک اسٹوڈیو میں بھی پرفارم کرکے اپنی شناخت مین خوب اضافہ کیا ہے۔

Related posts

ہائیکورٹ کا تحریک انصاف کی رہنما زرتاج گل کی فوری رہائی کا حکم

9 جولائی 1967:مادر ملت فاطمہ جناح کی 57 ویں برسی

پاکستان کی معروف خاتون شیف ناہید انصاری آپا انتقال کر گئیں