پاکستان تحریک انصاف کی مقبولیت اس وقت عروج پرہے یہی وجہ ہے کہ ملک بھر سے پی ڈی ایم کے رہنما عوام کا ذہن پڑھ کر تحریک انصاف میں شامل ہوتے جارہے ہیں- آج ٹیکسلا سے مسلم لیگ کے ایک رہنما نے میاں نواز شریف اور شہباز شریف سے راہیں جدا کرلیں اور تحری انصاف کے کارواں میں شامل ہوگئے –
ٹیکسلا سے ن لیگ کو دھچکا، پی ٹی آئی نے بڑی وکٹ گرادی، ن لیگ کے ڈویژنل صدر سردار ممتاز خان نے اپنی پارٹی کو خیر باد کہتے ہوئے پی ٹی آئی میں شمولیت اختیار کرلی ہے، سردار ممتاز خان کی شمولیت کے بعد ٹیکسلا میں پی ٹی آئی کا ووٹ بینک مضبوط ہوگیا ہے#BOLNews #BreakingNews #ImranKhan pic.twitter.com/wi97U6Xone
— BOL Network (@BOLNETWORK) December 31, 2022
پاکستان تحریک انصاف نے مسلم لیگ (ن) کی اہم وکٹ گرا دی سردار ممتاز خان عمران خان کے کھلاڑی بن گئے ۔مسلم لیگ (ن) کے ٹیکسلا سے ڈویژنل نائب صدر نے اپنے ہی گھر میں منعقدہ ایک تقریب میں باقاعدہ طور پر تحریک انصاف میں شمولیت کا اعلان کیا ، تقریب میں سابق وفاقی وزیر اور پی ٹی آئی رہنما غلام سرور خان بھی موجود تھے ۔
ٹیکسلا سےسابق امیدوار قومی اسمبلی سردار ممتاز نے @pmln_org ن لیگ چھوڑ دی
پسوال نے غلام سرور خان سے ملاقات میں باقاعدہ طور پر تحریک انصاف @PTIofficial میں شمولیت اختیار کرلی
سردار ممتاز نے ن لیگ کی جانب سے 2018 میں قومی اسمبلی کے حلقہ این اے 63 سے الیکشن میں حصہ لیا pic.twitter.com/bpCkatViKh— Irfan Jamil Dogar (@sidjournalist) December 30, 2022
اس موقع پر غلام سرور خان نے کہا کہ پی ٹی آئی کی سیاست پاکستان کی سالمیت ہے ، عمران خان کی سیاست ملک اور آنے والی نسلوں کی بہتری کیلئے جبکہ مسلم لیگ (ن) کی سیاست پاکستان اور عوام کی بجائے صرف اپنے مفاد کیلئے ہے ۔ پی ٹی آئی تمام صوبوں کی جماعت ہے اس کے علاوہ تمام جماعتیں علاقائی جماعت بن کر رہ گئی ہیں ۔