ٹیم سے ڈراپ ہونے کے بعد سرفرازاحمد کا اہم بیان :دل نہیں ٹوٹا ؛ خوش ہوں

قومی کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان سرفراز احمد نے ٹیم سے ڈراپ ہونے کے بعد پہلی بار کھل کر کہا ہے کہ وہ “خوش” ہیں اور مداحوں پر زور دیا ہے کہ وہ اپنی سوشل میڈیا ان کی ٹویٹ کی گئی شاعری کو معنی دینے سے گریز کریں۔کراچی میں ایک تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کرکٹر نے کہا کہ موجودہ پیش رفت پر غمزدہ نہیں ہوں۔

’’میں خوش ہوں اور وقت گزارنے کے لیے آج کل ڈرامے دیکھ رہا ہوں۔ میں اپنی کرکٹ سے لطف اندوز ہو رہا ہوں۔‘‘

سرفراز احمد کو ویسٹ انڈیز کے خلاف وائٹ بال سیریز کے لیے اعلان کردہ اسکواڈ سے باہر رکھا گیا تھا جس کے بعد انہوں نے ٹوئٹ کیا تھا کہ ‘کرتے ہیں میری خامیوں کا تذکرہ ایسے

لوگ اپنے عمل میں فرشتے ہوں جیسے’

(لوگ میری خامیوں پر ایسے بات کرتے ہیں جیسے وہ خود فرشتے ہوں۔

تاہم بعد میں سابق کپتان نے ٹویٹ ڈیلیٹ کر دیا۔ ان کے ٹویٹ کرنے اور پھر ٹویٹ ڈیلیٹ کرنے کے عمل پر میڈیا میں بہت ہائپ کھڑی ہوئی تھی اور سرفراز کے مداحوں اور ناقدین میں دلچسپ جملوں کا تبادلہ بھی ہوا تھا

Related posts

آئی سی سی نے ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ ٹیم آف دی ٹورنامنٹ کا اعلان کردیا

شاہد آفریدی نے بھی بابر اعظم سے بڑا شکوہ کردیا

انگلینڈ، جنوبی افریقہ اور بھارت اور افغانستان سیمی فائنل میں پہنچ گئے