پاکستان میں حرام کمائی کا سلسلہ جاری ہے لوگ چند پیسوں کی خاطر ایمان بیچ رہے ہیں -یوں تو ہر جرم ہی بڑا ہوتا ہے مگر بعض جرم ایسے ہیں جن کو دنیا کا قانون نہیں بلکہ خود رب ذوالجلال اپنی مقدس کتاب قرآن مجید کے ذریعےمسلمانوں کو کرنے سے منع کرتا ہے اس طرح احکام الہی کی نافرمانی کے باجود وہ کام کرنا گناہ بن جاتا ہے ان ہی میں سے ایک مردہ جانوروں اور پرندوں کا گوشت کھانا اور بییچنا ہے -مگر پاکستان میں موجود چند شیطان صفت لوگ بےشرمی اور ڈحٹائی کے ساتھ یہ گناہ کرکے حرام کی کمائی اپنے بچوں کوا ور حرام گوشت لوگوں کو کھلارہے ہیں -پولیس نے کراچی کے علاقے کورنگی نمبر 4 میں بڑی کارروائی کرتے ہوئے ٹھٹھہ کے پولٹری فارمز سے مردہ مرغیاں خرید کر شہر میں سپلائی کرنے والے گروہ کے 3 ملزمان کو ایک ہزار مردہ مرغیوں سمیت گرفتار کرلیا ۔
اطلاعات کے مطابق کراچی کے علاقے عوامی کالونی میں گشت کے دوران پولیس نے 2 سوزوکی پک اپ کو تلاشی کے لیے روکا تو اس پر مردہ مرغیاں لوڈ تھیں۔ پولیس نے بروقت کاروائی کرکے تین ملزمان حسنین،جاوید اور فاروق کو گرفتار کرلیا جبکہ ملزمان کا ایک ساتھی عمران عرف مانا فرار ہونے میں کامیاب ہوگیا۔ملزمان نے انکشاف کیا کہ وہ مردہ مرغیاں ٹھٹھہ کے مختلف پولٹری فارمز سے جمع کرکے کورنگی، لانڈھی، گلشن حدید کے مختلف ہوٹلوں، ریسٹورنٹ اور مارٹ میں سپلائی کرتے تھے۔ اس مکروہ کاروبار کا سرغنہ کامران ملک بتایا جارہا ہے جس کی گرفتاری کے لیے کورنگی جے ایریا میں ملزم کے گھر پر چھاپہ مارا گیا لیکن وہ فرار ہوگیا۔پولیس کا کہنا ہے کہ برآمد مرغیوں کا وزن 2 ہزار کلو سے زیادہ ہے، ملزمان گرفتاری سے پہلے ساڑھے سات سو کلو مردہ مرغیاں سپلائی کر چکے تھے،ملزمان روزانہ 20 سے زائد جگہوں پر یہ مرغیں سپلائی کرتے تھے مگر آج وہ پولیس کے ہتھے چڑھ گئے اور دھر لیے گئے –