ٹک ٹاکر کوئین دارو دوسری شادی کے بعد سخت مشکل میں پڑگئیں

جرمن نژاد پاکستانی ٹک ٹاکر دارین المعروف کوئین دارو جن کے فینز کی تعداد کروڑوں میں تھیں اپنے ایک ارب پتی فین کی محبت میں ایسی مبتلا ہوئیں کہ اپنے شوہر سے علیحدگی اختیار کرکے اسی بزنس مین سے شادی کرلی جب یہ خبر ان کے پرستاروں کو ہوئی تو ان کا برا وقت شروع ہوگیا اور ان کے لاکھوں پرستارون نے نہ صرف ان کو ان فالو کیا بلکہ ان کے پیج پر منفی کمنٹس بھی لکھے -اس کا انکشاف خود اس سوشل میڈیا سٹار دارو کوئین نے کیا ہے انھوں نے بتایا کہ اُن کی دوسری شادی کے بعد اُن کے فالوورز کی تعداد میں کمی آئی ہے۔

تفصیلات کے مطابق کوئین دارو آج کل سوشل میڈیا پر لائیو سیشنز کے دوران صارفین سے گلہ کرتی نظر آتی ہیں۔اُن کا کہنا ہے کہ پہلے شوہر سے علیحدگی کا مکمل قصور وار اُنہیں ٹھہرایا جا رہا ہے، صارفین اُن کے اور اُن کے حالات کے بارے میں کچھ بھی نہیں جانتے ہیں مگر پھر بھی وہ تنقید کی زد میں ہیں۔ایک لائیو سیشن کے دوران انہوں نے کہا کہ صارفین کہہ رہے ہیں انہوں نے دوسری شادی کے لیے اپنی اولاد چھوڑ دی ہے، انہوں نے اپنی بیٹی اور بیٹا لائیو سیشن کے دوران دکھاتے ہوئے کہا کہ ان کے دونوں بچے اُن کے پاس ہیں، انہوں نے اپنے بچوں پر سمجھوتہ نہیں کیا ہے۔مگر اب انہیں شدت سے اس بات کا احساس ہورہا ہے کہ اپنی دوسری شادی کی ویڈیو اپ لوڈ کرنا ان کی زندگی کی سب سے بڑی غلطی تھی –

Related posts

فواد خان کی 8 سال بعد بھارتی فلم انڈسٹری میں دوبارہ انٹری

پی ٹی وی کے معروف اداکار مظہر علی انتقال کرگئے

درفشاں سلیم اور احمد علی اکبر کا تاریخی ڈارمے میں کام کا فیصلہ