ٹک ٹاکر عائشہ اکرام پھر مشکل میں : عدالت نے گرفتاری کاحکم جاری کردیا

مینار پاکستان پر دوسال قبل ایک نہایت ناخوشگوار واقعہ پیش آیا تھا جب ٹک ٹاکر عائشہ نے سستی شہرت حاصل کرنے کے لیے ایک نہایت شرمناک منصوبہ بنا یا اور پھر وہاں پر موجود لوگوں کی ویڈیوز بنا کر ان سے پیسے وصول کرتی رہی -مگر پھر اس کے ساتھی نے ہی اس کےجھوٹ کاپول کھول دیا تھا اور دونوں کے اختلافات کے سبب انہیں حوالات کی ہوا کھانا پڑی تھی اب ایک بار پھر اسی کیس میں عائشہ اکرام کو عدالت نے پھر پابندسلاسل کرنے کا پروگرام بنا لیا ہے –

مینار پاکستان بدسلوکی کیس میں ایڈیشنل سیشن جج نے گزشتہ سماعت کا تحریری فیصلہ جاری کرتےہوئے گواہ پیش نہ ہونے پر عائشہ اکرام کے وارنٹ گرفتاری جاری کئے اور متعلقہ ایس ایچ او کو عائشہ اکرام سمیت دیگر گواہوں کو گرفتار کرکے پیش کرنے کا حکم دیا۔ فیصلے میں کہا گیاکہ عدالت نے مدعیہ مقدمہ کو گواہوں سمیت پیش ہونے کا حکم دیا مگر کسی نے بھی عدالتی احکامات کو اہمیت نہیں دی لہٰذا وارنٹ گرفتاری جاری کرتے ہیں ،عدالت کا کہنا تھا کہ متعلقہ ایس ایچ او خاتون کو دیگر گواہوں سمیت گرفتار کر کے عدالت پیش کریں۔ اس کے بعد عدالت نے کیس کی سماعت5جنوری تک ملتوی کر دی ۔

Related posts

کینیا کی عدالت سے ارشد شریف شہید کو انصاف مل گیا

نیا اے سی 12 دن چلایا ؛بل 60 ہزار آگیا ؛ریحام خان تپ گئیں

سندھ ؛ ڈاریکٹر ز اور ڈی ای او ایجوکیشن ذکوٰۃ ،صدقات کے پیسے کھاگئے