ٹک ٹاکر شاہ نواز کی جان لینے والا جہانزیب عرف شاپر گرفتار

موٹر بائیک پر ون ویلنگ کرکے شہرت حاصل کرنے والے ٹک ٹاکر شاہ نواز کو چند روز قبل جان سے مار دیا گیا تھا جس پر پولیس نے کاروائی کرتے ہوئے شاہنواز کے قاتل جہانزیب عرف شاپر کو کوٹ عبدالمالک سے گرفتار کر لیا – شاپر نے واقعے کی تفصیل بتاتے ہوئے کہا کہ کہ ملزم شاہنواز ہمیں اپنے ساتھ ون ویلنگ کرنے نہیں دیتا تھا اس کا 8 سے 10 لڑکوں کاایک گینگ تھا -اس کے گینگ میں صرف پٹھان لڑکے تھے اور وہ کسی کو بھی اپنے ساتھ شامل کرنے پر آمادہ نہیں تھے اور جب سڑک پر آجاتے تھے تو کسی کو بھی وہیلنگ کرنے کی اجازت نہیں دیتے تھے

 

جہانزیب کا مزید کہنا تھا کہ کچھ عرصہ قبل شاہنواز ڈکیتی کے کیس میں گرفتار ہو ا تھا اور وہ بدمعاش بن چکا تھا ضمانت پر رہا ہونے کے بعد ایک مرتبہ پھر ہماری لڑائی ہوئی تو اس نے مجھ پر حملہ کرکے میرا سر پھاڑ دیا تھا اور میرا ہاتھ توڑ دیا تھا
مجھے اس سے اتنا خوف محسوس ہونا شروع ہو گیا کہ مجھے یہ انتہائی قدم اٹھا نا پڑا

Related posts

کینیا کی عدالت سے ارشد شریف شہید کو انصاف مل گیا

سندھ ؛ ڈاریکٹر ز اور ڈی ای او ایجوکیشن ذکوٰۃ ،صدقات کے پیسے کھاگئے

اداکارہ زینب جمیل پر فائرنگ کرنے والوں کی شناخت ہوگئی