ٹک ٹاکر حریم شاہ کی قابل اعتراض ویڈیو ریلیز کرنے پر عدالت نے صندل خٹک کو ضمانت مسترد کرکے جیل بھیج دیا

آج سے کچھ عرصہ قبل ٹاک ٹاکر صندل نے حریم شاہ کی ایک نہایت قابل شرم اور فحش ویڈیو انٹرنیٹ پر ڈال دی تھی جس پر ملک بھرمیں طوفان مچ گیا تھا اس پر حریم شاہ نے اپنی سابقہ دوست کے خلاف مقدمہ درج کروایا تھا -جس پر آج عدالت نے صندل خٹک کے خلاف فیصلہ سنادیا -سوشل میڈیا پر متنازع شہر ت رکھنے والی صندل خٹک کو اپنی ہی قریبی دوست حریم شاہ کی قابل اعتراض ویڈیو لیک کرنے کے کیس میں ضمانت مسترد ہونے پر عدالت سے حراست میں لے لیا گیاہے ۔

 

تفصیلات کے مطابق جب صندل خٹک کو عدالت سے گرفتار کیا گیا تو حریم شاہ بھی وہیں موجود تھیں ،اس موقع پر ان کی 2 ویڈیوز منظر عام پر آئی ہیں ، ایک ویڈیو میں حریم شاہ کوریڈور میں چلتی ہوئی آرہی ہیں اور آیت پڑھ کر سناتی ہیں تو صحافی سوال کرتاہے کہ آپ اتنی قریبی دوست تھیں، آج وہ گرفتار ہو گئیں تو آپ کے کیا جذبات ہیں ؟

 

 

حریم شاہ نے صحافی کا سوال سن کر جواب دینے کی کوشش کی لیکن وہ اپنے جذبات پر قابو نہ رکھ پائیں اور رو پڑیں ۔ دوسری ویڈیو میں وہ شائید اپنے اپنے وکیل کے ہمراہ ہیں اور جب یہاں ان سے سوال کیا جاتاہے تو وہ کہتی ہیں کہ ” میں ابھی ذہنی طور پر دباﺅ میں ہوں “ ۔ جب ان سے ایک اور سوال کیا جاتا ہے کہ کیا آپ کے پاس مولانا فضل الرحمان کی کوئی ویڈیو ہے ؟ حریم شاہ اس سوال کے جواب میں انھوں نے فضل الرحمان کے حوالے تو کوئی بات نہیں کی البتہ انھوں نے کہا کہ ” چھوڑیں اس بات کو ، پی ٹی آئی اور عمران خان زندہ باد، ہمیشہ عمران خان کو سپورٹ کروں گی ، انھوں نے نام ور صحافی عمران ریاض کے حوالے سے کہا کہ ہمیں اس وقت عمران ریاض کیلئے آواز اٹھانے کی ضرور ت ہے ۔

Related posts

فواد خان کی 8 سال بعد بھارتی فلم انڈسٹری میں دوبارہ انٹری

پی ٹی وی کے معروف اداکار مظہر علی انتقال کرگئے

درفشاں سلیم اور احمد علی اکبر کا تاریخی ڈارمے میں کام کا فیصلہ