کرکٹ میں ایک اصول یہ بھی ہے کہ کسی بھی کھلاڑی کے آؤٹ ہونے کے بعد دوسرے کھلاڑی کو 2 منٹ میں وکٹ یا گراؤنڈ تک پہنچنا ہوتا ہے اگر وہ ایسا نہ کرسکے تو اسے آؤٹ قرار دیا جاتا ہے مگر آج پہلی مرتبہ ایسا ہوا کہ ٹوٹا ہوا ہیلمٹ لانے پر کھلاڑی کو کھیلنے کی اجازت نہیں دی گئی
بنگلادیش اور سری لنکا کے درمیان دہلی کے ارون جیٹلی اسٹیڈیم میں ہونے والے ورلڈکپ کے میچ میں پہلی بار سری لنکا کے اینجیلو میتھوز بغیر کوئی گیند کھیلے آؤٹ ہوگئے۔تاریخ میں پہلی بار انٹرنیشنل کرکٹ میں کسی بیٹر کو ٹائم آؤٹ ہونے پر مخالف ٹیم کی اپیل پر آؤٹ دیا گیا۔کرکٹ ویب سائٹ ای ایس پی این کرک انفو کی رپورٹ کے مطابق اینجیلو میتھیوز ٹوٹا ہوا ہیلمٹ لے کر میدن میں آگئے تھے جس کے بعد لنکن کرکٹر نے میچ میں فیلڈ امپائر کو قائل کرنے کی کوشش کی مگر انہوں نے اجازت نہیں دی-بنگلایش کے کپتان شکیب الحسن سمیت کھلاڑیوں کی جانب سے ٹائم آؤٹ کا کہہ کر آؤٹ کرنے کی اپیل کی، امپائر نے اینجیلو میتھیوز کو ٹائم آؤٹ کی بنیاد پر آؤٹ قرار دے دیا۔
ٹوٹا ہوا ہیلمیٹ کیوں لائے ؟؛امپائر نے انجیلا میتھیوز کو آؤٹ قرار دے دیا
21
previous post