لاہور سے سرگودھا جانے والی ٹرین پر چنیوٹ کے قریب غفور آباد کے مقام پرحادثہ پیش آگیا۔حکام کے مطابق عید کے رش کے باعث درجنوںمزدور مسافر ٹرین کی چھت پر سوار تھے، جب ٹرین چلی تو مسافروں کو اوپر بجلی کی تاروں سے کرنٹ لگ گیااور وہ زمین پر آگرے -جس کے باعث 2 مسافر موقع پر جاں بحق ہو گئے جبکہ شدید زخمی حالت کے 4 مسافروں کو ہسپتال بھیج دیا گیا جن کی حالت نازک بتائی گئی ہے ۔
چنیوٹ: عید کی خوشیاں منانے گھر جانے والے ٹرین کی چھت پر سوار مزدور حادثہ کا شکار
ٹرین کی چھت پر سوار مزدور تاروں سے ٹکرا گئے 2 جاں بحق 4 زخمی
اطلاعات کے مطابق بسوں کے کرائے بڑھ جانے کے سبب اب لوگ ٹرین کے سفر پر مجبور ہیں اور کیونکہ عید کے موقع پر رش بڑھ جاتا ہے اس لیے لوگ ٹرین کی ظرف بھاگتے ہیں مگر ٹرین کے اندر جگہ نہ ملنے کی وجہ سے بعض مجبور لوگ اپنے گھر والوں کے ساتھ عید منانے کے شوق میں ٹرین کی چھت پر چڑھ گئے مگر وہ بدنصیب حادثے کا شکار ہو گئے اور یوں خوشیاں ماتم میں بدل گئیں