دنیا بھر میں ٹک ٹاک پر ویڈیوز اور تصاویر کا شوق اب تک سینکڑوں انسانوں کی زندگیوں کے چراغ گل کرگیا ہے مگر پھر بھی لوگ ان خطرناک ویؤیوز بنانے سے باز نہیں آرہے -آج ملتان سے لاہور جاتے ہوئے ایک اور نوجوان ٹک ٹاک فلم بناتے ہوئے موت کی وادی میں اتر گیا
دوران سفر ٹک ٹاک ویڈیو بناتے ہوئے بے احتیاطی اس کی جان لے گئی۔
تفصیلات کے مطابق ملتان سے لاہور جانیوالی موسیٰ پاک ایکسپریس میں نوجوان ٹک ٹاک بنارہا تھا کہ اچانک اس کا سر ریلوے پول سے ٹکرا گیا، جس کے بعد اس کا سر دھڑ سے جداہوکر نیچے جاگرا۔ریلوے پولیس کا کہنا ہے کہ افسوسناک واقعہ میں جاں بحق نوجوان کی شناخت تاحال نہ ہوسکی،پولیس نے سر اور دھڑ تحویل میں لے کر ورثا کی تلاش شروع کردی۔
ٹرین میں ٹک ٹاک بنا تا ایک اور نوجوان جان بحق
