پاکستان ایکسپریس میں دو مسافروں کی لڑائی جان لے گئی -اس طرح چند لمحوں میں 2 خاندانوں کا سکو ہمیشہ کے لیے برباد ہوگیا – اخباری خبر کے مطابق یکم اکتوبربروز اتوار راولپنڈی سے کراچی جانے والی پاکستان ایکسپریس میں یہ واقع ہوا۔جس کو ریلوے نے اپنی بدنامی کے ڈر سے بھرپور چھپانے کی کوشش کی ۔اطلاعات کے مطابق پاکستان ایکسپریس کا ایک مسافر نام ثنا اللہ ولد شیر محمد اپنی فیملی کے ہمراہ ریلوے اسٹیشن علی پور سے فیصل آباد جارہا تھا ۔ٹرین جب ریلوے اسٹیشن سانگلہ ہل پہنچی تو ایک اور مسافر ندیم فیملی کے ہمراہ سانگلہ ہل سے حیدر آباد کے لیے ٹرین میں سوار ہوا۔دونوں مسافروں کی ٹرین میں سیٹ کی بکنگ کی وجہ سے بحث ہوئی جوبڑھتی ہوئی ہاتھا پائی تک پہنچ گئی جس کے بعد دونوں آپس میں گتھم گتھا ہوگئے۔
اسی دوران ثنا اللہ اچانک زمین پر گیا اور اس کی زندگی کا چراغ بجھ گیا جبکہ دوسرا مسافر ندیم ولد محمد بوٹا ٹرین ریلوے سٹیشن چک جھمرہ میں ٹرین آہستہ ہونے پر چلتی ٹرین سے اتر کر فرار ہوگیا۔ جب ٹرین فیصل آباد پہنچی تو جاں بحق ہونے والے شخص کی میت کو پوسٹ مارٹم کے لیے ہسپتال پہنچا دیا گیا – ۔ ترجمان ریلوے پولیس ترجمان کے مطابق موت کی حقیقت جاننے کے لیے پوسٹ مارٹم کرلیاگیاہے ۔ ترجمان نے مزید بتایا کہ قاتل کی گرفتاری کے لیے چھاپے مارے جارہے ہیں، ایف آئی آر درج کرلی گئی ہے ۔
ٹرین میں سیٹ کا جھگڑا ایک مسافر کی جان لے گیا
18