ٹرپ کے لیےشیخوپورہ سے اسلام آباد جانے والی سکول وین کو حادثہ

آج ایک بہت دلخراش خبر ٹی وی پر نشر کی گئی جس میں بتایا گیا کہ شیخوپورہ سے سکول ٹرپ پر آنے والی گاڑی اسلام آباد کے علاقے شاہدرہ میں حادثے کا شکار ہوگئی -بس میں 50 سے زائید افراد سوار تھے جن میں 22 بچیاں او 17 بچے تھے ، حادثے میں 15 بچے زخمی ہوئے ہیں، جنہیں اسپتال منتقل کیا گیا۔اور 13 اساتزہ شامل تھے –
وفاقی دارالحکومت کے قریبی علاقے شاہدرہ میں اسکول بس کھائی میں گر گئی، حادثے میں ایک بچی موقع پر جاں بحق ہو گئی۔تفصیلا ت کے مطابق اسلام آباد پولیس کا اس حوالے سے کہنا ہے کہ شاہدرہ میں شیخوپورہ سے آئی اسکول کے بچوں کی بس کو حادثہ پیش آیا ہے۔پکنک کے لیے آئے بچوں کی تعداد 39 کے قریب ہے، حادثے میں 15 بچے زخمی ہوئے ہیں، جنہیں اسپتال منتقل کیا جا رہا ہے۔

پولیس نے بتایا ہے کہ ڈرائیور پہاڑی کے پاس گاڑی اسٹارٹ کر کے سائیڈ پر کھڑا تھا کہ گاڑی آگے چل پڑی اور کھائی سے نیچے جا گری۔

Related posts

باراتیوں کی کار نہر میں جاگری : 3 افراد جاں بحق

کراچی میں 5روز میں گرمی سے 427 افراد جاں بحق ہوئے ؛فیصل ایدھی

کراچی میں پلاٹ کی کھدائی کے سبب ساتھ بنی عمارت گرگئی