ٹانک میں پولیو ٹیم پر حملہ :ایک پولیس کانسٹیبل شہید

پاکستان کی پسماندگی کی ایک بڑی وجہ جہالت ہے دنیا میں پاکستان واحد ملک ہے جہاں پولیو کی وبا اب تک ختم نہیں ہوئی -پاکستان کے بچوں کو اس موذی مرض سے بچانے کے لیے جب پولیو ورکرز مختلف علاقوں میں جاتے ہیں تو وہاں پر موجود چند شرارتی لوگ بغض پاکستان میں وہاں کے لوگوں کو مار دھاڑ پر اکساتے ہیں اور کئی ایسے مرد اور خواتین اس حملے کی زد میں آکر اپنی جان گنوا بیٹھے ہیں آج بھی اسی طرح کا واقعہ فضل الرحمان کے شہر ٹانک میں پیش آیا

خیبر پختونخوا کے علاقے ٹانک میں پولیو ٹیم پر مسلح حملے میں ایک پولیس اہلکار شہید جبکہ دوسرا زخمی ہو گیا۔حملے کی تصدیق کرتے ہوئے ڈسٹرکٹ ہیلتھ آفیسر (ڈی ایچ او) ٹانک ڈاکٹر احسان اللہ نے کہا کہ موٹر سائیکلوں پر سوار مسلح افراد نے علاقے میں پولیو سیکیورٹی ٹیم کو انشانہ بنایا


محکمہ صحت کے مطابق زخمی اور شہید اہلکاروں کو اسپتال منتقل کردیا گیا ہے۔ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر (ڈی پی او) ٹانک سجاد احمد کے مطابق حملہ آوروں کی تلاش کے لیے سرچ آپریشن جاری ہے۔دوسری جانب کالعدم تحریک طالبان پاکستان (ٹی ٹی پی) نے دعویٰ کیا ہے کہ ٹانک میں پولیو ٹیم پر حملہ اس کے جنگجوؤں نے کیا۔

Related posts

کینیا کی عدالت سے ارشد شریف شہید کو انصاف مل گیا

سندھ ؛ ڈاریکٹر ز اور ڈی ای او ایجوکیشن ذکوٰۃ ،صدقات کے پیسے کھاگئے

اداکارہ زینب جمیل پر فائرنگ کرنے والوں کی شناخت ہوگئی