17
ٹانک میں فلڈ ریلیف ولیج میں 100 گھروں کی تعمیر مکمل
وزیر اعظم شہباز شریف کی ہدایت پر ٹانک میں فلڈ ریلیف ویلج میں ایک سو گھر تعمیر کر دئیے گئے ہیں۔
یہ بات مینزیز کے چیف ایگزیکٹو آفیسر فلپ جوئینگ نے بتائی جنہوں نے بدھ کو اسلام آباد میں وزیراعظم شہباز شریف سے ملاقات کی۔
وزیر اعظم نے ان گھروں کی تعمیر کے لیے فلپ جوئینگ کا شکریہ ادا کیا۔
image source: Daily Times
اس سے قبل شہباز شریف نے گزشتہ ماہ کی 2 تاریخ کو ٹانک کا دورہ کرتے ہوئے ایک سو گھر بنانے کا وعدہ کیا تھا۔
مکانات کی تعمیر کے ساتھ ساتھ اسکول، کلینک اور ٹیوب ویل جو سولر سسٹم سے لیس ہیں، بھی اس جگہ پر لگائے گئے ہیں۔
ان گھروں کی تعمیر میں جدید تعمیراتی مواد اور ٹیکنالوجی کا استعمال کیا گیا ہے۔ علاقے میں نو ہزار مقامی پودے بھی لگائے گئے ہیں۔