ویڈیو لیک : عامر لیاقت کی بیٹی کی رپورٹ پر دانیہ شاہ گھر سے گرفتار

کل شب رات گئے سوشل میڈیا پر ایک خبر پورے ملک میں تیزی سے پھیلی کہ ایف آئی اے نے عامرلیاقت حسین کی بیوہ دانیہ شاہ کو ان کے گھر سے ریڈ کرکے گرفتار کرلیا جس کی تصدیق دانیہ کی ماں نے اپنی ویڈیو میں کی کہ پولیس اہل کار دانیہ شاہ کو گھر دے اٹھا کر لے گئے ہیں میں تھانے گئی مگر اب تک یہ معلوم نہیں ہوسکا کہ میری بیٹی کہاں ہے -اس پر اب عامر لیاقت مرحوم کی پہلی اہلیہ، ڈاکٹر بشریٰ اقبال نے خوشی اور اطمنان کے ردِ عمل کا اظہار کیا ہے۔

 

گزشتہ شام دانیہ ملک کی گرفتاری کی خبر مین سٹریم میڈیا سمیت سوشل میڈیا پر جنگل کی آگ کی طرح پھیل گئی۔ خبر کا وائرل ہونا ہی تھا کہ عامر لیاقت کی سابقہ اور پہلی اہلیہ نے اپنے ٹوئٹر اکاؤنٹ پر ’اللّہ اکبر‘ لکھا۔اور شکر کا اظہار کیا -کیونکہ ان کا کہنا تھا کہ ان کی ویڈیو لیک کے معاملے نے عامر کو اس حالت تک پہنچایا کہ ان کا سانس لینا بھی مشکل ہوگیا اور ٹینشن اور ذلت کے خوف سے انہیں ہارٹ اٹلیک ہوا – دانیہ ملک کے خلاف عامر لیاقت مرحوم کی بیٹی نے شکایت درج کروائی ہے۔دانیہ ملک کی والدہ سلمیٰ بی بی کا کہنا ہے کہ بیٹی دانیہ شاہ کو پولیس اور کچھ افراد نے گھر میں گھس کر گرفتار کیا۔

 

 

اُن کا کہنا تھا کہ تھانے آئی ہوں تو کوئی کچھ نہیں بتارہا اور نہ ہی یہاں دانیہ موجود ہے۔لیکن یہ ایف ائی کا بہت اچھا قدم ہے کیونکہ مبینہ طور پر دانیہ نے اپنے ہی شوہر کی ویڈیو لیک کرکے اسلامی تعلیمات کا مذاق اڑیا تھا اور قانونی طور پر بھی یہ بہت بڑا جرم ہے –

Related posts

ہائیکورٹ کا تحریک انصاف کی رہنما زرتاج گل کی فوری رہائی کا حکم

9 جولائی 1967:مادر ملت فاطمہ جناح کی 57 ویں برسی

کینیا کی عدالت سے ارشد شریف شہید کو انصاف مل گیا