ویڈیو لیکس معاملہ: مریم نواز کی ایک بار پھر سابق چیف جسٹس پر تنقید

آج سابق چیف جسٹس ثاقب نثار کے بیٹے اور پی ٹی آئی کے ٹکٹ ہولڈر کی ایک اور ویڈیو لیک ہوئی جس میں وہ پیسے کے لین دین اور ثاقب نثار کی محنتوں کا ذکر کررہے ہیں اس پر مریم کہاں چپ رہنے والی تھیں فورا ٹویٹر کا محاذ سنبھالا اور ٹویٹ داغ دیا -مسلم لیگ ن کی چیف آرگنائزر مریم نواز کاکہناہے کہ جن کے ریٹائر ہوکر یہ حالات ہیں، سوچیں جب وہ طاقت کے نشے میں اپنی کرسیوں پر فرعونِ وقت بنے بیٹھے تھے تو کس طرح اپنے اختیارات کا ناجائز استعمال کررہے ہوں گے۔سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے ٹوئٹ میں مریم نواز نے کہاکہ نواز شریف چپ ہے مگر اللّہ تعالیٰ کی قدرت کہ اسکے خلاف سازش کرنےوالے سازشیوں کا گھناؤنا چہرہ اور گٹھ جوڑ ہر روز عوام کے سامنے آرہا ہے –

 

 

 

چیف آرگنائزر ن لیگ کاکہناتھا کہ سوچیں، انصاف کی سب سے بڑی کرسی پر بیٹھ کر ریاست کی تقدیر کے فیصلے ساسوں، دامادوں اور بچوں کو تفریح فراہم کرنے کی خاطر یا انکے مالی مفادات کی خاطر ہورہے ہیں۔ دنیا کی تاریخ میں ایسا گھناؤنا عدالتی مذاق آج تک کسی ریاست کے ساتھ نہیں ہوا ہوگا۔ عمران اور اس کو مسلط کرنے والے پاکستان کے مجرم ہیں اور قرار واقعی سزا کے مستحق ہیں۔ انھوں نے موجودہ چیف جسٹس کو مخاطب کرتے ہوئے کہا ؛ ریاست انصاف کی منتظر ہے!

Related posts

ضد اور نفرت چھوڑیں : عوام اور ملکی مفاد کے فیصلے کریں ؛عارف عباسی

نواز شریف کا پاک فوج کے آپریشن عزم پاکستان کی حمایت کا اعلان

شاہد خاقان عباسی نے ’ عوام پاکستان پارٹی ‘ کی بنیاد رکھ دی