وینیزویلا میں قیدی عورت کا بھیس بدل کر جیل سے فرار

پولیس اور مجرل کے درمیان چور سپاہی کا کھیل صدیوں سے جاری ہے -پولیس اگر ان مجرموں کو پکڑ بھی لیتی ہے تو بھی قیدی وہاں سے فرار کے ایسے طریقے اپناتے ہیں کہ عقل دنگ رہ جاتی ہے -آج وینیزویلا کے ایک قیدی نے بھی ایسا ہی کیا اور جیل سے بھاگنے میں کامیاب ہوگیا – وینیزویلا میں ایک مجرم عورت کا بھیس بدل کر جیل سے فرار ہونے میں کامیاب ہوگیا۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق مینوئل لورینزو نامی ایک 25 سالہ شخص کو قتل اور ڈکیتیوں کے جرم میں قید کیا گیا تھا اور اب وہ ٹوکویٹو شہر کی ایل لبرٹیڈور جیل سے خاتون کے روپ میں فرار ہونے میں کامیاب ہو گیا ہے۔
یہ واقعہ دوپہر 2 بجے کے قریب پیش آیا جب مینوئل کی گرل فرینڈ ان سے ملنے آئیں تو اپنے ساتھ ممکنہ طور پر خاتون کا لباس اور زنانہ مخصوص سامان بھی لائیں۔ملاقات کے اوقات کے بعد مینوئل نے بھیس بدلا اور سیاہ رنگ ہونے کے باوجود وہ جیل کے کئی گارڈز کو یہ باور کرانے میں کامیاب رہے کہ وہ ایک سنہرے بالوں والی نوجوان خاتون ہیں اور اس طرح وہ جیل کے عملے کے سامنے سے جیل سے فرار ہونے میں کامیاب ہوگئے۔اب پولیس ان کے ساتھ ان کی گرل فینڈ کی بھی تلاش مین ہے جس نے ان کے جیل سے فرار میں اہم کردار ادا کیا تھا –

Related posts

بیماری کا بہانہ بنا کر چھٹی لینے والی خاتون کی باس سے ہوائی جہاز میں ملاقات

انڈونیشیا میں ایک خاتون کو اژدھا نگل گیا : پتہ کیسے چلا؟

پہلے فٹ بال میچ دیکھیں گے ؛پھر مرحوم کی تدفین ہوگی