ویمنز ایشیاکپ ٹی ٹوئنٹی کے دوسرے سیمی فائنل میں سری لنکا نے سنسنی خیز مقابلے کے بعد پاکستان کو صرف 1 رن سے ہرا کر فائنل کے لیے کوالیفائی کرلیا ۔میچ کم سکورنگ ہونے کے باوجود اعصاب شکن بن گیا اور آخری لمحے تک کون جیتے گاکوئی نہیں جانتا تھا بحرحال آج سری لنکا کادن تھا
سری لنکن ویمنز ٹیم نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے 20 اورووں میں 6 وکٹوں کے نقصان پر 122 رنز بنائے جس کے مقابلے میں پاکستان کرکٹ ٹیم 121رنز ہی بنا سکی اور یوں پاکستان فائنل کی دوڑ سے باہر ہوگیا
پاکستانی بولر نشرح سندھو نے بہترین باؤلنگ کرتے ہوئے 3 کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا جب کہ سعدیہ اقبال، ندا ڈار اور ایمن انور نے ایک ایک وکٹ حاصل کی۔سری لنکن ویمن کھلاڑی ہرشیتھا سماراوکرما 35 رنز بنا کرنمایاں رہیں،انوشکا سنجیوانی نے 26 اور نیلکشی ڈو سلوا نے 14 رنز بنائے۔یاد رہے کہ ایشیا کپ کے مردوں کے فائنل میں بھی سری لنکا نے پاکستان کو شکست دے کر ٹرافی اپنے نام کرلی تھی