پاکستان کی تاریخ میں شائید پہلی مرتبہ ایسا ہوا ہے کہ کسی عام انسان کے زخمی ہو کر شکایت کرنے پر کسی محکمے کو اتنا بڑا جرمانہ کیا گیا ہو – کراچی میں شہری زخمی ہونے پر کے الیکٹرک کو بھاری جرمانہ کر دیا گیا، عدالت نے الیکٹرک کمپنی کو ایک ماہ میں جرمانہ متاثرہ شخص کو ادا کرنے کا حکم دیدیا۔
نجی ٹی وی ڈان نیوز کے مطابق پی ایم ٹی گرنے سے شہری کے زخمی ہونے کے کیس میں عدالت نے کے الیکٹرک پر جرمانہ عائد کر دیا۔ سیشن کورٹ نے کراچی کیلئے بجلی فراہم کرنے والی کمپنی کو ہرجانہ ادا کرنے کا حکم دیا ہے۔عدالت نے کے الیکٹرک کو 92 لاکھ روپے ادا کرنے کا حکم دیا ہے اور ہدایت کی ہے کہ ہرجانے کی رقم متاثرہ شہری کو 30 روز کے اندر اندرادا کی جائے۔ اس سے پہلے بھی کے الیکڑک کو حادثات کے سبب عدالت کیجناب سے کئی کروڑ جرمانہ ہوچکا ہے -لیکن اس پر عمل درآمد ہوا یا نہیں اس کے بارے میں کچھ نہیں کہا جاسکتا –