ویل ڈن سکیپر : بابر اعظم نے سال2022 میں 1000 رنز بنالیے

پاکستان کے موجودہ کپتان کی بہترین فارم کا سلسلہ جاری ہےاور وہ رنز کا پہاڑ بناتے جارہے ہیں -آج پھر انگلینڈ کے خلف انھوں نے ایک اور سنگ میل عبور کرلیا – انھوں نے سال میں 24 ففٹیاں بنانے کااعزاز بھی حاصل کیا
 

بابر اعظم نے رواں برس 2022 میں ایک ہزار ٹیسٹ رنز مکمل کرلیے ہیں۔کپتان بابر اعظم ایک سال میں ہزار ٹیسٹ رنز بنانے والے چھٹے پاکستانی ہیں ، انہوں نے انگلینڈ کے خلاف کراچی میں کھیلے جانے والے تیسرے ٹیسٹ میچ میں 45 رنز کی اننگز پر یہ اعزاز اپنے نام کیا۔

 

اس سے قبل یہ کارنامہ سابق کپتان یونس خان جو کہ 2 مرتبہ یہ کارنامہ سرنجام دے چکے ہیں جب کہ انضمام الحق ، محمد یوسف، اظہر علی اور محسن خان نے ایک ایک بار سال میں ایک ہزار سے زیادہ رنز بنائے ہیں ، بابر اعظم کے علاوہ بین الاقوامی سطح پر صرف3 کھلاڑیوں جوروٹ ، جونی بیرسٹو اور ا?سٹریلوی کھلاڑی عثمان خواجہ کو یہ اعزاز حاصل ہوا ۔

Related posts

پاکستان اور بھارت کی کرکٹ ٹیمیں آج ساڑھے 8 بجے آمنے سامنے

گیری کرسٹن نے قومی ٹیم کی ناقص کارکردگی کی رپورٹ تیار کرلی

پاکستانی ٹیم اگلے ٹی ٹونٹی ٹورنامنٹ میں کوالیفائنگ راؤنڈ کھیلنے سے بچ گئی