ویل ڈن جوانو! کامن ویلتھ گیمز میں پاکستان کی 18ویں پوزیشن

کامن ویلتھ گیمز جس کا انعقاد برطانیہ کے مشہور شہر برمنگھم میں ہوا تھا ایک ماہ جاری رہنے کے بعداختتام پزیر ہوگیا -اس ایونٹ میں آسٹریلیا سب سے زیادہ تمغے حاصل کر کے پہلی پوزیشن پر رہا۔ آسٹریلوی ایتھلیٹس نے مجموعی طور پر 178 میڈلز اپنے نام کیے اور سب کو پیچھے چھوڑ دیا ۔آسٹریلیا کے تمغوں میں سونے کے 67 ، چاندی کے 57 اور کانسی کے 54 میڈلز شامل ہیں۔

انگلینڈ 57 سونے، 66 چاندی اور 53 کانسی کے میڈل کے ساتھ دوسرے نمبر پر رہا۔ کینیڈا نے سونے کے 26، چاندی کے 32 اور کانسی کے 34 میڈلز جیتے اور تیسری پوزیشن حاصل کی۔  کامن ویلتھ گیمز میں پاکستان 18 ویں پوزیشن پر رہا۔پاکستان نے 2 گولڈ میڈلز سمیت 8 میڈلز حاصل کیے۔

پاکستان کی جانب سے نوح دستگیر بٹ نے ویٹ لفٹنگ جبکہ ارشد ندیم نے جیولن تھرو میں نہ صرف گولڈ میڈل جیتا بلکہ 90 میٹر سے زیادہ نیزہ پھینک کر کامن ویلتھ گیم کا نیا ریکارڈ بھی قائم کرکے دنیا کو حیران کردیا

Related posts

آئی سی سی نے ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ ٹیم آف دی ٹورنامنٹ کا اعلان کردیا

شاہد آفریدی نے بھی بابر اعظم سے بڑا شکوہ کردیا

انگلینڈ، جنوبی افریقہ اور بھارت اور افغانستان سیمی فائنل میں پہنچ گئے