اسلام آباد ہائی کورٹ نے غداری کیس میں پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے رہنما شہباز گل کی ضمانت منظور کرلی۔ اسلام آباد ہائی کورٹ نے جمعرات کو شہباز گل کے خلاف ریاستی ادارے کے خلاف بغاوت پر اکسانے کے کیس کی سماعت دوبارہ شروع کی۔ملزم کے وکیل سلمان صفدر نے دلائل میں کہا کہ ایڈیشنل سیشن جج نے گل کی درخواست ضمانت مسترد کردی۔ انہوں نے کہا کہ مقدمے میں 14 دفعات لگائی گئی ہیں، جب کہ تفتیش ختم ہو چکی ہے اور مزید کوئی ریکوری نہیں ہونی ہے۔
شہباز گِل کی رہائی کے بعد ایک اور بڑی خبر
چیف جسٹس آف پاکستان نے دوران حراست شہباز گِل پر بیہمانہ تشدد کا نوٹس لے لیا کل سماعت مقرر
لگتا گنگا اُلٹی بہنا شروع ہو گئی ہے اور PDM کی کانپیں ٹانگنے کا وقت ہوا چاہتا ہے 😅#shahbazgill
— Shams Khattak (@Sh_am_92) September 15, 2022
وکیل نے مزید کہا کہ پورا کیس ایک تقریر کے گرد گھومتا ہے۔جس پر چیف جسٹس اطہر من اللہ نے استفسار کیا کہ کیا شہباز گل نے یہ الفاظ کہے ہیں؟ کیا اس کے استعمال کردہ الفاظ جائز ہو سکتے ہیں؟چیف جسٹس نے مزید ریمارکس دیئے کہ کیا آئین کے مطابق فوج سیاست میں شامل ہوسکتی ہے؟ انہوں نے کہا کہ یہ محض ایک تقریر نہیں تھی۔
ملزم کا دفاع کرتے ہوئے وکیل نے دلائل دیتے ہوئے کہا کہ گل کی گفتگو کا کچھ حصہ سیاق و سباق سے ہٹ کر لیا گیا۔ انہوں نے کہیں بھی مسلح افواج کی تضحیک کرنے کی کوشش نہیں کی، شہباز گل نے اپنی گفتگو میں مسلم لیگ ن کی سینئر قیادت کے ناموں کا ذکر کیا اور پی ٹی آئی رہنما کے خلاف بددیانتی اور پروپیگنڈے پر مقدمہ درج کیا گیا۔
عدالت نے ریمارکس دیئے کہ تقریر دیکھ کر پتہ چلتا ہے کہ سیاسی جماعتوں نے نفرتوں میں کس حد تک اضافہ کیا ہے۔
Welcome Back Sir ❤️
We salute you for your bravery , The Lion Indeed.. 🔥#ShahbazGill#ڈٹ_کے_کھڑا_ہے_کپتان pic.twitter.com/OLTEpmBne6— Arza Zulfiqar (@ArzaZulfiqar) September 15, 2022
چیف جسٹس نے کہا کہ پچھلی حکومت نے بھی بغاوت کے مقدمات بنائے تھے اور موجودہ حکومت نے بھی۔ انہوں نے مزید سوال کیا کہ شہباز گل کی تقریر کے بعد تحقیقات میں کسی سے رابطے کا پتہ چلا یا شہباز گل کے خلاف ابھی تک کوئی متضاد مواد موجود ہےبعد ازاں عدالت نے ریمارکس مکمل کرنے اور فریقین کے دلائل سننے کے بعد شہباز گل کی بعد از گرفتاری ضمانت منظور کرتے ہوئے پانچ لاکھ روپے کے ضمانتی مچلکے پر رہا کرنے کا حکم دیا۔