دو مرتبہ کی عالمی چیمپین ویسٹ انڈیز دوسرا میچ ہارنے کے بعد کوالی فائنگ مرحلے میں ہی ناک آؤٹ ہوگئی -آئیر لینڈ نے ایک وکٹ کے نقصان پر 18 ویں اوور میں سکور پورا کرکے � اگلے مرحلے کے لیے کوالی فائی کرلیا – ویسٹ انڈیز نے ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کا فیصلہ کیا اور 5 وکٹوں کے نقصان پر 146رنز بنائے جس کے مقابلے میں آئر لینڈ نے ایک وکٹ کے نقصان پر 18ویں اوور میں مطلوبہ ہدف حاصل کرلیا-اس سے پہلے ایک اور میچ میں ویسٹ انڈیز سکاٹ لینڈ ے بھی ہار گئی تھی -ویسٹ انڈیز 2012 اور 2016 میں ٹی- ٹونٹی ورلڈ چیمپین شپ جیت چکی ہے – 2016 میں آخری اوور میں بریکویتھ نے مسلسل 4 چھکے مار کر ویسٹانڈیز کو فائنل میں فتح سے ہمکنار کیا تھا –
آئر لیند کی جانب سے پاول سٹرنگ نے 48 گیندوں پر 66 رنز اور لارکن ٹکر نے 45 رنز کی شاندار اننگ کھیلی اور اپنے ملک کو اگلے راؤنڈ تک پہنچانے میں اہم کردار ادا کیا ، ویسٹ انڈیز کی جانب س برینڈن کنگ نے 48 گیندوں پر 62 رنز بنائے تھے ان کے علاوہ کوئی بھی کھلاڑی نمایاں کارکردگی نہ دکھا سکا ان کے مقابلے میں ائر لینڈ کی ٹیم نے بہترین بیٹنگ کرکے دنیا کو بتادیا کہ آنے والے دنوں میں وہ بھی ورلڈ کپ جیتنے کی پوزیشن میں ہوں گے-