لاہور: ویساکھی کا تہوار منانے کے لیے 2500 سے زائد سکھ یاتری اگلے ہفتے واہگہ بارڈر کراسنگ کے ذریعے پاکستان پہنچیں گے۔
تفصیلات کے مطابق ایڈیشنل سیکرٹری شرائنس رانا شاہد، ڈپٹی سیکرٹری عمران گوندل، پردھان سردار امیر سنگھ اور دیگر سکھ رہنما اور بورڈ حکام یاتریوں کا استقبال کریں گے۔