ویرات کوہلی نیدر لینڈ کے خلاف وارم اپ میچ سے پہلے ممبئی روانہ

بھارتی میڈیا نے ایک خبر بریک کی تھی کہ ویرات کوہلی اور انوشکا شرما کے ہاں ایک اور خوشخبری آنے والی ہے مگر ان دونوں کی جانب سے اس پر کوئی ری ایکشن نہیں دیا گیا تھا مگر اب صحافیوں کی خبر پکی نکلتی نظر آنے لگی ہے کیونکہ ویرات کوہلی نیدر لینڈ کے خلاف وارم اپ میچ سے پہلے ممبئی روانہ ہوگئے –

بھارتی میڈیارپورٹ کے مطابق بھارتی ٹیم نیدرلینڈز کے خلاف دوسرے وارم اپ میچ کیلئے بھارتی شہر تھیرووننتھاپورم میں موجود ہیں تاہم ویرات کوہلی کو ذاتی وجوہات کی بنا پر اسکواڈ چھوڑ کر ممبئی کیلئے روانہ ہونا پڑا۔بھارتی میڈیا کے مطابق کوہلی نے ٹیم انتظامیہ سے گواہٹی سے ممبئی کیلئے روانہ ہونے کی درخواست کی تھی، مینجمنٹ کی اجازت سے کوہلی ممبئی کیلئے روانہ ہوگئے تاہم کوہلی کی آج اسکواڈ میں واپسی متوقع ہے۔کرکٹ ویب سائٹ کرک بز کے مطابق کوہلی کی اسکواڈ چھوڑنے کی تصدیق بھارتی کرکٹ بورڈ کی جانب سے بھی کی گئی ہے۔واضح رہے کہ اس سے قبل ویرات کوہلی اور انوشکا شرما کے ہاں دوسرے بچے کی پیدائش متوقع ہونے جیسی خبریں سامنے آئی تھیں تاہم اب تک جوڑے کی جانب سے اس حوالے سے کوئی تردید یا تصدیق سامنے نہ آسکی ہے۔مگر جب تک ویرات کی جانب سے کوئی آفیشل سٹیٹمنٹ سامنے نہیں آجاتا اس خبرکی تصدیق کرنا مشکل ہے –

Related posts

پاکستان اور بھارت کی کرکٹ ٹیمیں آج ساڑھے 8 بجے آمنے سامنے

گیری کرسٹن نے قومی ٹیم کی ناقص کارکردگی کی رپورٹ تیار کرلی

پاکستانی ٹیم اگلے ٹی ٹونٹی ٹورنامنٹ میں کوالیفائنگ راؤنڈ کھیلنے سے بچ گئی