وہ حلقے جہاں جیتنے والے امیدوار کی لیڈ سے زیادہ ووٹ مسترد ہوئے

پاکستان میں 8 فروری کے انتخابات کو شک کی نگاہ سے کیوں دیکھا جارہا ہے اس کی کئی وجوہات ہیں مگر ا میں سب سے بڑی وجہ فارم 45 کے مطابق نتائج کا نہ آنا قرار دیا جارہا ہے مگر اس کی ایک اور وجہ بھی اب سامنے آگئی ہے ، قومی اسمبلی کے 19 حلقوں سے ایسے نتائج بھی سامنے آئے کہ جہاں جیتنے والے امیدوار اور ہارنے والے امیدوار کے ووٹوں کے درمیان فرق سے زیادہ ووٹ مسترد شمار کئے گئے، تھی،قومی اسمبلی کے وہ حلقے جہاں جیتنے والے امیدوار کی لیڈ سے زیادہ ووٹ مسترد کئے گئے ہیں، ان 24 حلقوں میں سے 13 میں ن لیگی امیدوار، 5 پر پیپلز پارٹی کے امیدوار 4 پر پی ٹی آئی کے آزاد امیدوار جبکہ 2 پر آزاد امیدوار کامیاب ہوئے ہیں۔

قومی اسمبلی کے حلقہ این اے 118 لاہور میں مسلم لیگ ن کے امیدوار حمزہ شہباز نے پی ٹی آئی آزاد امیدوار عالیہ حمزہ ملک کو 5 ہزار 157 ووٹوں سے شکست دی جبکہ اس حلقے میں 5 ہزار 324 ووٹ مسترد شمار کئے گئے۔این اے 148 ملتان میں پیپلز پارٹی کے امیدوار یوسف رضا گیلانی نے پی ٹی آئی آزاد امیدوار تیمور الطاف ملک کو 293 ووٹوں سے شکست دی تاہم اس حلقے سے 12 ہزار 665 ووٹوں کو مسترد شمار کیا گیا۔ اسی طرح این اے 151 ملتان سے یوسف رضا گیلانی کے صاحبزادے علی موسیٰ گیلانی نے مہر بانو قریشی کو 7 ہزار 431 ووٹوں سے شکست دی، اس حلقے سے بھی 16 ہزار 555 ووٹ مسترد کیے گئے۔

این اے 11 شانگلہ سے مسلم لیگ ن کے امیدوار امیر مقام 5 ہزار 552 ووٹوں کی لیڈ سے کامیاب ہوئے جبکہ اس حلقے میں مسترد ووٹوں کی تعداد 5 ہزار 743 ہے۔این اے 59 تلہ گنگ کم چکوال میں ن لیگی امیدوار سردار غلام عباس نے 11 ہزار 964 ووٹوں سے مخالف امیدوار کو شکست دی جبکہ اس حلقے سے 24 ہزار 547 ووٹوں کو مسترد کردئے گئے۔این اے 61 جہلم سے مسلم لیگ ن کے امیدوار چوہدری فرخ الطاف نے 3 ہزار 454 ووٹوں کی لیڈ سے مخالف امیدوار کو شکست دی تھی تاہم اس حلقے سے 9 ہزار 659 ووٹوں کو مسترد شمار کیا گیا۔

اسی طرح قومی اسمبلی کے حلقہ این اے 65 گجرات سے نون لیگ کے اور امیدوار چوہدری نصیر احمد 8 ہزار 571 ووٹوں کی لیڈ سے کامیاب ہوئے جبکہ اس حلقے سے 9 ہزار 92 ووٹوں کو مسترد شمار کیا گیا۔این اے 69 منڈی بہاوؤالدین سے نون لیگ کے ناصر اقبال بوسال نے 4 ہزار 517 ووٹوں کی لیڈ سے مخالف امیدوار کو شکست دی تاہم اس حلقے سے 11 ہزار 609 ووٹوں کو مسترد شمار کیا گیا۔

این اے 80 گوجرانوالہ سے نون لیگ کے امیدوار شاہد عثمان نے پی ٹی آئی امیدوار کو 3 ہزار 153 ووٹوں کی لیڈ سے شکست دی تاہم اس حلقے سے 5 ہزار 267 ووٹوں کو مسترد شمار کیا گیا۔این اے 79 گوجرانوالہ سے پی ٹی آئی کے حمایت یافتہ آزاد امیدوار احسان اللہ ورک نے نون لیگ کے امیدوار کو 4 ہزار 388 ووٹوں سے شکست دی جبکہ اس حلقے سے 9 ہزار 300 ووٹوں کو مسترد شمار کیا گیا۔اسی طرح این اے 86 سرگودھا سے پی ٹی آئی امیدوار محمد مقداد علی خان نے نون لیگ کے امیدوار کو 11 ہزار 389 ووٹوں سے شکست تھی تاہم اس حلقے سے 13 ہزار 237 ووٹوں کو مسترد شمار کیا گیااین اے 97 فیصل آباد سے پی ٹی آئی کو جماعت یافتہ امیدوار نے ن لیگی امیدوار کو 2 ہزار 303 ووٹوں سے شکست دی تاہم اس حلقے سے 9 ہزار ووٹوں کو مسترد شمار کیا گیا۔

این اے 92 بھکر سے آزاد امیدوار رشید اکبر نے 11585 ووٹوں کی لیڈ سے مخالف امیدوار کی شکست دی تاہم اس حلقے سے 11 ہزار 750 ووٹوں کو مسترد شمار کیا گیا۔ این اے 94 چنیوٹ سے نون لیگ کے امیدوار قیصر امجد شیخ نے 7 ہزار 272 ووٹوں سے پی ٹی آئی امیدوار کو شکست دی جبکہ اس حلقے سے 7802 ووٹوں کو مسترد کر دیا گیا۔این اے 106 ٹوبہ ٹیک سنگھ سے ن لیگی امیدوار محمد جنید انور چوہدری نے مخالف امیدوار کو محض 705 ووٹوں سے شکست دی اس حلقے سے 7 ہزار 524 ووٹوں کو مسترد شمار کیا گیا۔قومی اسمبلی کے حلقہ این اے 154 لودھراں سے آزاد امیدوار رانا محمد فراز نون نے مخالف امیدوار کو 6 ہزار 499 ووٹوں سے شکست دی تاہم اس حلقے سے 7 ہزار 803 ووٹوں کو مسترد شمار کیا گیا۔

این اے 164 بہاولپور سے نون لیگ کے امیدوار ریاض حسین پیرزادہ نے مخالف امیدوار کو 6 ہزار 220 ووٹوں سے شکست دی اس حلقے سے 6 ہزار 636 ووٹوں کو مسترد شمار کیا گیا۔اسی طرح این اے 169 رحیم یار خان سے پیپلز پارٹی امیدوار نے مخالف امیدوار کو 7 ہزار 109 ووٹوں سے شکست دی جبکہ اس حلقے سے 9 ہزار 843 ووٹوں کو مسترد شمار کیا گیا۔این اے 173 رحیم یار خان سے ہی پیپلز پارٹی کے امیدوار نے مخالف امیدوار کو 2 ہزار 816 ووٹوں سے شکست دی اس حلقے سے بھی 7 ہزار 945 ووٹوں کو مسترد شمار کیا گیا۔
2018 میں ہونے والے عام انتخابات میں 16 لاکھ 63 ہزار ووٹ مسترد ہوئے تھے مگر اب اس میں ساڑھے 3 لاکھ ووٹوں کا اضافہ ہوگیا ہے ، اس مرتبہ 8 فروری کو ہونے والے انتخابات میں قومی اسمبلی کے 20 لاکھ ووٹوں کو مسترد کیا گیا ہے،4 حلقوں میں 15 ہزار ووٹ جبکہ 67 حلقوں میں ایک ہزار سے 5 ہزار تک ووٹ مسترد کئے گئے ہیں،قومی اسمبلی کے حلقہ این اے 59 تلہ گنگ کم چکوال میں سب سے زیادہ 24 ہزار 547 ووٹ مسترد کئے گئے ہیں جبکہ کراچی کے حلقہ این اے 236 میں سب سے کم صرف 51 ووٹ مسترد کیے گئے ۔

Related posts

بھارتی انتخابات میں کتنےمسلمان امیدوار وں نے الیکشن لڑا ، کتنے کامیاب ہوئے؟

بھارت کے 4 کم عمر نوجوان الیکشن جیت کر پارلیمنٹ پہنچ گئے

ضمنی انتخابات میں حکمران جماعت کا کلین سویپ ؟