وکٹ کیپر بیٹر محمد رضوان کو کپتان مقرر کرنے کا اعلان ہوگیا

پاکستان میں قومی ٹیم میں کپتان کی تبدیلی کی بات زور و شور سے جاری ہے مگر اس سے قبل کینیڈا گلوبل ٹی 20 لیگ کی ٹیم وینکوور نائٹس نے وکٹ کیپر بیٹر محمد رضوان کو کپتان مقرر کرنے کا اعلان کیا ہے، کپتان بنائے جانے کے بعد قومی ٹیم کے بابر اعظم اب محمد رضوان کی قیادت میں کھیلیں گے، گلوبل ٹی 20 لیگ 25 جولائی سے 11 اگست تک کھیلی جائے گی۔

وینکوور نائٹس کی انتظامیہ نے کپتان کا اعلان کرتے ہوئے محمد رضوان کے نام کے ساتھ سر لکھا، وینکوور نائٹس کے سکواڈ میں آصف علی اور محمد عامر بھی شامل ہیں، اس کے علاوہ جنوبی افریقہ کے ڈیوائن پریٹورییس، نیپال کے سندیپ لمیچانے بھی سکواڈ کا حصہ ہیں۔

وینکوور انتظامیہ کے مطابق سر محمد رضوان زور آور بیٹنگ اور پھرتیلی وکٹ کیپنگ کے ساتھ ٹیم کو فتحیاب کرانے کیلئے تیار ہیں، انتظامیہ کی جانب سے رضوان کیلئے نیک خواہشات کا اظہار بھی کیا گیا۔لگتا ہے محمد رضوان کے ستارے عروج پر جارہے ہین اور پاکستان مین بھی ان کے کپتان بننے کے امکانات کافی روشن ہین کیونکہ ملتان سلطان کی قیادت میں ان کی ٹیم ٹورنامنٹ بھی جیت چکی ہے جبکہ اس بار وہ مسلسل تیسری بار پی ایس ایل کا فائنل کھیلی ہے –

Related posts

پاکستان اور بھارت کی کرکٹ ٹیمیں آج ساڑھے 8 بجے آمنے سامنے

گیری کرسٹن نے قومی ٹیم کی ناقص کارکردگی کی رپورٹ تیار کرلی

پاکستانی ٹیم اگلے ٹی ٹونٹی ٹورنامنٹ میں کوالیفائنگ راؤنڈ کھیلنے سے بچ گئی