ووٹر کا موڈ دیکھ کر آئی پی پی اور نون لیگ کا مل کر الیکشن لڑنے پر غور

وہ نئی جماعتیں جو 3 ماہ پہلے حکومت بنانے کے خواب دیکھ رہی تھیں اب مجبور ہوکر انتخابی اتحاد کرنے پر بات چیت کے لیے تیار ہورہی ہیں -اس کی سب سے بڑی وجہ یہ تھی کہ ان جماعتوں نے عوام کی بجائے الیکٹیبلز کا انتخاب کیا اور عوام نے ان الیکٹیبلز کو ہی ریجیکٹ کردیا -اب وہ بھی عوام میں جانے کے قابل نہیں رہے -آئندہ انتخابات کی تیاریوں کے حوالے سے سیاسی جوڑ توڑ میں بڑی پیشرفت ہوئی ہے۔

مسلم لیگ ن کے قائدین کی دیگر سیاسی جماعتوں کے رہنماؤں سے ملاقات اور رابطوں کا سلسلہ جاری ہے ، اسی سلسلے میں استحکام پاکستان پارٹی کے قائد جہانگیرترین اور عون چودھری کی شہبازشریف کی رہائشگاہ ماڈل ٹاؤن آمد ہوئی، دونوں رہنماؤں کے درمیان ملاقات گزشتہ روز ہوئی جو 45منٹ تک جاری رہی، آئندہ انتخابات کے حوالے سے دونوں رہنماؤں میں تبادلہ خیال کیا گیا،ذرائع کا مزید کہنا ہے کہ مسلم لیگ ن کی جانب سے سیٹ ایڈجسٹمنٹ کا فیصلہ مسلم لیگ ن کے قائد اور کور کمیٹی کی مشاورت سے ہوگا۔

Related posts

ضد اور نفرت چھوڑیں : عوام اور ملکی مفاد کے فیصلے کریں ؛عارف عباسی

نواز شریف کا پاک فوج کے آپریشن عزم پاکستان کی حمایت کا اعلان

شاہد خاقان عباسی نے ’ عوام پاکستان پارٹی ‘ کی بنیاد رکھ دی