ون وے کی خلاف ورزی لاہوریوں کا پسندیدہ مشغلہ ہے اس وجہ سے اکثر لوگ ان قانون شکنوں کی اس حرکت کی سزا بھگتے ہیں اور ہسپتال پہنچ جاتے ہیں -مگر اب اس پر لاہور کی ٹریفک پولیس نے بڑا قدم اٹھایا ہے کل ا توار کے روز پولیس نے ون وے کی خلاف ورزی کرنے ولوں کی گاڑیاں ہی پکڑ کر تھانے میں بند کردیں -ون وے کی خلاف ورزی پر لاہور ٹریفک پولیس نے 13 سو سے زائد موٹرسائیکلیں اور گاڑیاں بند کیں ۔
لاہور پولیس کے مطابق وزیراعلیٰ پنجاب کی خصوصی ہدایت پر ون وے ٹریفک کی خلاف ورزی کرنے والوں کے خلاف کریک ڈاؤن کا عمل جاری ہے میڈیا کی خبر کے مطابق ہفتے اور اتوار کے 2 دنوں کے دوران 13 سو سے زائد موٹر سائیکلیں، گاڑیاں اور رکشا تھانوں میں بند کیے گئے۔سی ٹی او لاہور مستنصر فیروز کا کہنا ہے کہ لاہور کے 128 مصروف ٹرین ون وے مقامات پر ٹریفک و ضلعی پولیس کی نفری تعینات کردی گئی ہے، پہلے صرف جرمانہ کیا جاتا تھا مگر اب ون وے کی خلاف ورزی پر دو ہزار روپے جرمانے کے ساتھ گاڑی، موٹرسائیکل بند ہوگی اور اگر پھر بھی وہ شخص باز نہ آیا اور ون وے کی دوبارہ خلاف ورزی کی تو اس ڈرائیور کے خلاف مقدمہ بھی درج ہوگا اور گاڑی کی سپرداری کے لیے مالک کو عدالت سے رجوع بھی کرنا ہوگا، ان کا کہنا تھا کہ اس سخت کریک ڈاؤن سے ون وے کی خلاف ورزیوں میں کمی کے سبب حادثات میں واضع کمی ہوگی۔
سی ٹی او لاہور نے کہا بتایا کہ جنوری سے ابتک ون وے ٹریفک کی خلاف ورزی پر 57 ہزار 431 وہیکلز کے خلاف کارروائی کی گئی، انھوں نے اس بات پر دکھ کا اظہا بھی کیا کہ ، ون وے کی خلاف ورزی کرنے والے اپنی اور دوسروں کی زندگیوں کو خطرے میں ڈالتے ہیں، ون وے ٹریفک کی خلاف ورزی ٹریفک خلل کا بھی باعث بنتی ہے۔ ون ٹریفک کی خلاف ورزی خودکشی کے مترادف ہے اور پولیس اب ڈرائیوروں کو اس کی اجازت نہیں دے گی –
ون وے کی خلاف ورزی پر 1300 موٹر سائیکلیں، گاڑیاں اور رکشے تھانوں میں بند
16