وفاقی کابینہ نے عام انتخابات میں سول آرمڈ فورسز لگانے کی منظوری دیدی

الیکشن کے راستے میں آنے والی تمام رکاوٹیں اب عبورکر لی گئی ہیں -ایران کی جانب سے غیر متوقع حملوں کے بعد یہ خدشہ پیدا ہوگیا تھا کہ کہیں فوج بارڈرز پر ششیدگی یا حفاظت کی وجہ سے الیکشن کے لیے اپنی سیکیوریٹی امداد فراہم نہ کرسکے مگر پاک فوج نے اس مرحلے کو احسن طریقے سے ہینڈل کرلیا اور آج الیکشن کے لیے فوجی قوت ملنے کی منظوری بھی ہوگئی – آج وفاقی وزارت داخلہ نے انتخابات میں فوج تعیناتی کی سمری وفاقی کابینہ کو بھجوا ئی تھی ، کابینہ کی منظوری کے بعد اب الیکشن کے روز پاکستان بھر میں فوج تعینات کی جائے گی۔

نجی ٹی وی کی خبر کے مطابق الیکشن کمیشن کی جانب سے وزارت داخلہ کو خط لکھا گیا تھا،جس میں موقف اختیار کیا گیا تھا کہ ملک بھر میں عام انتخابات 8فروری کو ہونےہیں، عام انتخابات میں امن و امان برقرار رکھنے کیلئے فوج تعینات کی جائے،وزارت داخلہ کی جانب سے سمری تیار کرکے وفاقی کابینہ کو ارسال کردی گئی ہے۔
وفاقی کابینہ نے عام انتخابات میں سول آرمڈ فورسز لگانے کی منظوری دیدی،ذرائع کے مطابق فوجی اور نیم فوجی دستے کوئیک رسپانس فورس کے طور پر تعینات کیے جائیں گے۔حساس حلقوں میں کوئیک رسپانس فورس کے اہلکار فرائض سرانجام دینگے۔ اس کے علاوہ پنجاب میں دفعہ 144 نافذ کر گئی جس کے تحت اسلحے کی نمائش یا فائرنگ کرنے پر سخت کارروائی کا سامنا کرنا پڑے گا۔

نجی ٹی وی ایکسپریس نیوز کے مطابق محکمہ داخلہ پنجاب کی جانب سے کہا گیا ہے کہ اسلحہ چاہے لائسنس والا ہو یا غیر قانونی، الیکشن کے دوران نمائش کرنے پر سخت پابندی ہو گی۔صوبائی محکمہ داخلہ کی جانب سے مزید کہا گیا کہ الیکشن کے دوران کسی بھی قسم کی فائرنگ پر پابندی عائد کر دی گئی ہے، خلاف ورزی کرنے پر دفعہ 144 کے تحت سخت قانونی کارروائی عمل میں لائی جائے گی۔

Related posts

عطا تارڑ اور الیکشن کمیشن کو 22 جولائی تک اوریجنل فارم جمع کروانے کا حکم

ضمنی الیکشن میں جے یو آئی تحریک انصاف کو سپورٹ کرے گی؛فواد چوہدری

الیکشن کمیشن سے بھی مخصوص نشستیں معطل کر نے کا نوٹیفکیشن جاری