وفاقی کابینہ نے توشہ خانہ کی تفصیلات پبلک کرنے کی منظوری دیدی

پی دی ایم کی حکومت نے عمران خان کی توشہ خانے سے چیزیں لے کر بیچنے کا شور مچایا تو تحریک انصاف بھی عدالت چلی گئی کہ 1947 سے لے کر اب تک سربراہان مملکت نے جتنے تحائف خود رکھے ان کی تفصیلات بھی عدالت کو بتائی جائیں اور انہین پبلک کیا جائے جس پر عفاقی ھکومت نے کہا کہ اس سے برادر ممالک کے ساتھ تعلقات خراب ہوسکتے ہیں مگر عدالت نے ان کی اس بات کو ماننے سے انکار کردیا اور حکم دیا کہ تفصیلات عوام کے سامنے لائی جائیں جس کے بعد شہباز حکومت نے اب توشہ خانہ سے لیے جانے والے تحائف کی تفصیلات پبلک کرنے کا فیصلہ کیا -اس حوالے سے

وزیراعظم شہباز شریف کی زیرصدارت وفاقی کابینہ کا اجلاس ہوا،کابینہ نے توشہ خانہ کے حوالے سے بین الوزارتی کمیٹی کی رپورٹ کا جائزہ لیا،کابینہ ڈویژن نے توشہ خانہ کے حوالے سے نئی پالیسی پر بریفنگ دی ،کابینہ نے توشہ خانہ سے متعلق معلومات اور ڈیٹا پبلک کرنے کی منظوری دیدی۔
ذرائع کے مطابق وفاقی کابینہ نے توشہ خانہ کی نئی پالیسی میں مزید ترامیم تجویز کردیں، بین الوزارتی کمیٹی نے توشہ خانہ پر نئی پالیسی کابینہ اجلاس میں پیش کی،بین الوزارتی کمیٹی توشہ خانہ میں مزید ترامیم کرکے پالیسی پیش کرے گی

Related posts

شہباز شریف کا 200 یونٹ بجلی استعمال کرنے والوں کو رعایت دینے کا اعلان

محرم میں سوشل میڈیا بندش سے متعلق صوبوں کی درخواست مسترد

امریکی کانگریس کی قرارداد کے خلاف دوسری قرارداد منظور