وفاقی وزیر مریم اورنگزیب کی 18 اکتوبر کو گرین ٹاؤن تھانے طلبی

لاہور پولیس نے وفاقی وزیر اطلاعات مریم اورنگزیب کو دہشت گردی کے مقدمے میں 18 اکتوبر کو طلب کر لیا۔مریم اورنگزیب کو گرین ٹاؤن پولیس نے دہشت گردی کے مقدمے کے بعد طلب کیا ہے۔ ایک شہری نے وفاقی وزیر اطلاعات کے خلاف انسداد دہشت گردی ایکٹ کے تحت دہشت گردی کا مقدمہ درج کرایا تھا۔تحقیقات کے مریم اورنگزیب کو جو پاکستان مسلم لیگ نواز کی وزیر اطلاعات و نشریات بھی ہیں 18 اکتوبر کو تھانہ سبزہ زار میں طلب کیا گیا ہے ۔

 

چند روز قبل مریم اورنگزیب اور جاوید لطیف پر سابق وزیراعظم اور پی ٹی آئی چیئرمین عمران خان کے خلاف لوگوں کو اکسانے پر دہشت گردی کے الزامات کے تحت مقدمہ درج کیا گیا تھا۔تفصیلات کے مطابق اسلام آباد میں جاوید لطیف کی پریس کانفرنس کے بعد گرین ٹاؤن تھانے میں ایف آئی آر درج کرائی گئی۔ یہ شکایت امام مسجد ارشاد الرحمان کی شکایت پر درج کی گئی جس کا کہن اتھا کہ مسلم لیگ کے رہنماؤں نے عمراں خان کی زندگی کے لیے خطرہ پید اکیا ہے اگر ان کو نہ روکا گیا تو ان کی باتوں میں آکر کوئی بھی شخص ایسا قدم اٹھا سکتا ہے جس کی سزا ساری قوم بھگتے گی ۔سابق وزیراعظم عمران خان کے خلاف جھوٹا بیان دے کر لوگوں کو اکسانے پر مقدمہ درج کیا گیا تھا۔

 

Related posts

کچے کا بدنام زمانہ ڈاکو امداد بھیو بھائی نظیر سمیت مارا گیا

احمد فرہاد کی اہلیہ پولیس کی بنائی ایف آئی آر پر دلی رنجیدہ

گنگا رام ہسپتال میں چوری پر پولیس نے عملے کو ہی پکڑلیا