سپریم کورٹ کے پنجاب الیکشن کی تاریخ دینے کے بعد ملکی سیاست کارخ بالکل بدل گیا ہے -اسی لیے آج سلامتی کونسل کا اجلاس بلایا گیا ہے جس میں اہم فیصلے متوقع ہیں -اس پیش رفت کا اثر اسحاق ڈار کے دورہ امریکہ پر بھی پڑا -وفاقی وزیر خزانہ اسحاق ڈار نے دورہ امریکا منسوخ کردیا، انہیں 10 اپریل سے عالمی بینک اور آئی ایم ایف کے اجلاس میں شرکت کرنا تھی۔
واضح طور پر نجی ٹی وی نے خبر بریک کی ہے کہ وزیر خزانہ کا دورہ امریکا ملکی سیاسی صورتحال کی وجہ سے منسوخ کیا گیا ہے۔وزیر خزانہ نے اپنے دورہ امریکا کے دوران متحدہ عرب امارات کے حکام سے بھی ملاقاتیں کرنا تھیں۔اس کا مطلب یہ ہے کہ آئندہ چند روز تک سیاست نیا رخ تبدیل کرنے والی ہے اب یا تو قوم الیکشن کی جانب فوری جائے گی یا پھر اس کو 2سال تک سڑکوں پر احتجاج کرکے ہی وقت گزارنا پڑے گا-