وفاقی سرکاری ملازمین کی ہفتے کی چھٹی ختم کرنے پر غور

ملک میں بعض سرکاری محکمے ایسے ہین جہان ہفتے میں 2 روز چھٹی کی جاتی تھی مگر اب ہفتے کے دن کی چھٹی ختم کرنے پر غور کیا جارہا ہے جس کے بعد صرف اتوار کے روز ان کو ایک دن چھٹی کا ملے گا -وفاقی سرکاری ملازمین کی ہفتے کی چھٹی ختم کرنے کے لیے وفاقی کابینہ نے تجاویز طلب کر لی ہیں۔ حکومت کے نوٹس میں یہ بات لائی گئی ہے کہ ہفتہ وار ہفتے کی تعطیل ہونے سے بجلی سمیت دیگر کوئی بچت نہیں ہوئی اخراجات جوں کے توں ہیں البتہ اس سے لوگوں کو مشکلات کا سامنا کرنا پڑا ہے ۔

ذرائع کے مطابق یکم جولائی سے ملک بھر کے تمام محکموں میں ہفتہ وار تعطیل صرف اور صرف اتوار کے روز ہو گی اور ہفتہ کی تعطیل کو وفاقی محکموں میں ختم کرنے کیلئے اقدامات کیے جار ہے ہیں۔

Related posts

شہباز شریف کا 200 یونٹ بجلی استعمال کرنے والوں کو رعایت دینے کا اعلان

محرم میں سوشل میڈیا بندش سے متعلق صوبوں کی درخواست مسترد

امریکی کانگریس کی قرارداد کے خلاف دوسری قرارداد منظور