وفاقی حکومت نے سینیٹر اعظم سواتی کی ضمانت منسوخی کے لیے عدالت سے رجوع کرلیا

اسلام آباد: وفاقی حکومت نے پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے رہنما اور سینیٹر اعظم سواتی کی ضمانت منسوخ کرنے کے لیے اسلام آباد ہائی کورٹ (آئی ایچ سی) سے رجوع کرلیا۔

وفاقی حکومت نے متنازع ٹویٹ سے متعلق کیس میں پی ٹی آئی رہنما اعظم سواتی کی ضمانت منسوخی کے لیے اسلام آباد ہائی کورٹ میں درخواست دائر کردی۔
فیڈریشن نے فیڈرل انویسٹی گیشن ایجنسی کے ٹیکنیکل آفیسر انیس الرحمان کے ذریعے درخواست دائر کی جس میں موقف اختیار کیا گیا کہ سپیشل جج سینٹرل نے اپنے اختیارات سے تجاوز کیا اور اعظم سواتی کی ضمانت منظور کی۔

image source: Dunya News

درخواست میں یہ بھی دلیل دی گئی کہ سپیشل جج سینٹرل نے پی ای سی اے 2016 کے علاوہ دیگر دفعات کے تحت ضمانت دی تھی۔

درخواست میں وفاق نے استدعا کی کہ سپیشل جج سینٹرل کے فیصلے کو غیر قانونی قرار دیتے ہوئے ضمانت کا حکم واپس لیا جائے۔

اعظم سواتی کیس میں درخواست پراسیکیوٹر راجہ رضوان عباسی نے دائر کی اور درخواست میں سینیٹر اعظم سواتی کو فریق بنایا گیا ہے۔

پاکستان تحریک انصاف کے رہنما اعظم سواتی کی دس روز قبل خصوصی عدالت نے ضمانت منظور کی تھی۔
قبل ازیں اسلام آباد ہائی کورٹ (آئی ایچ سی) نے دھرنے کی اجازت کے معاملے سے متعلق پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کی درخواست پر دارالحکومت کی انتظامیہ کو نوٹس جاری کردیا۔

درخواست کی سماعت جسٹس عامر فاروق نے کی۔ پی ٹی آئی کے وکیل نے عدالت کے روبرو موقف اختیار کیا کہ پارٹی نے این او سی کی درخواست جمع کرائی اور اسلام آباد انتظامیہ معاملے میں تاخیر کر رہی ہے۔

Related posts

عمران خان کی دونوں بہنوں کے خلاف عدالتی فیصلہ محفوظ

شہباز شریف کا 200 یونٹ بجلی استعمال کرنے والوں کو رعایت دینے کا اعلان

جو ججز کے خلاف مہم چلائے گا اڈیالہ جیل جائے گا؛ فل کورٹ کا فیصلہ