وفاقی حکومت نے بلوچستان کی ترقی کے لیے 100 ارب روپے کی خطیر رقم مختص کی: وزیراعظم

ایک روزہ دورے کے دوران گوادر میں مقامی ماہی گیروں سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ ایک ماہ میں ان کے گوادر کے دوسرے دورے کا مقصد ماہی گیروں سے براہ راست بات چیت کرنا اور ان سے متعلق مسائل پر ان کی رائے حاصل کرنا ہے۔

وزیراعظم نے کہا کہ وفاقی حکومت صوبے میں ترقیاتی منصوبوں پر مشاورت کے لیے بلوچستان حکومت کو آن بورڈ لے گی۔

انہوں نے کہا کہ وفاقی حکومت نے بلوچستان کی ترقی کے لیے پبلک سیکٹر ڈویلپمنٹ پروگرام میں 100 ارب روپے کی خطیر رقم مختص کی ہے۔

شہباز شریف نے کہا کہ گوادر میں پانی کی فراہمی کا مسئلہ ترجیحی بنیادوں پر حل کیا جائے گا۔ انہوں نے کہا کہ گوادر یونیورسٹی کے لیے بھی فنڈز جاری کر دیے گئے ہیں۔

چاروں صوبوں کو بھائی قرار دیتے ہوئے وزیر اعظم نے ان کے درمیان وسائل کی تقسیم کی اہمیت پر زور دیا۔

Related posts

شہباز شریف کا 200 یونٹ بجلی استعمال کرنے والوں کو رعایت دینے کا اعلان

محرم میں سوشل میڈیا بندش سے متعلق صوبوں کی درخواست مسترد

امریکی کانگریس کی قرارداد کے خلاف دوسری قرارداد منظور