وعدہ کریں آپ سب میرے ساتھ نواز شریف کے استقبال کے لیے آئیں گے ؛شہباز شریف

آج شہباز شریف نے لاہور میں مسلم لیگ کے ووٹر اور سپورٹرز سے ملاقات کی جس میں شہباز شریف نے اپنے حلقے میں کارکنوں سے خطاب کے دوران نواز شریف کے تاریخی استقبال کا وعدہ لیا۔

سابق وزیراعظم شہبازشریف کا اپنے حلقے میں کارکنوں سے خطاب کرتے ہوئے کہاکہ آپ نےہمیشہ نوازشریف کی قیادت پر بھروسہ کیا،نوازشریف نے ملک سے اندھیرے ختم کئے، لاکھوں لوگوں کو روزگار دلوایا،شہبازشریف نے کہا کہ قائد ن لیگ نے ملک کو لوڈشیڈنگ سے نجات دلائی، شہباز شریف کا کہنا تھا کہ نوازشریف نے اپنے دور حکومت امریکی صدر بل کلنٹن کی جانب سے 5ارب ڈالر کی آفر ٹھکرا کر ایٹمی دھماکے کئے۔

سابق وزیراعظم کاکہناتھا کہ نوازشریف دور میں چینی 52روپے کلو اور مہنگائی نام کی کوئی چیز نہیں تھی، ان کا کہنا تھا کہ 2018کے الیکشن میں تاریخی دھاندھلی کے سبب ،پاکستان کے عوام کو تعلیم اور علاج سے محروم کردیا گیا،انہوں نے کہاکہ اللہ تعالیٰ کو منظور ہوا تو نواز شریف واپس آئے گا ،ترقی کاسفر جہاں روکا گیا وہیں سے شروع ہوگا، شہباز شریف نے کہاکہ وعدہ کریں 21اکتوبر کو نوازشریف کے تاریخی استقبال کے لیے آپ سب میرے ساتھ نواز شریف کو ویلکم کرنے کے لیے آئیں گے ۔اب نون لیگی سپورٹرز ان کی کال پر کتنا لبیک کہیں گے یہ فیصلہ تو 21 اکتوبر کو ہی ہوگا –

Related posts

ضد اور نفرت چھوڑیں : عوام اور ملکی مفاد کے فیصلے کریں ؛عارف عباسی

نواز شریف کا پاک فوج کے آپریشن عزم پاکستان کی حمایت کا اعلان

شاہد خاقان عباسی نے ’ عوام پاکستان پارٹی ‘ کی بنیاد رکھ دی