وسیم اکرم 2 روزہ ٹریننگ پروگرام کیلئے سری لنکا پہنچ گئے

سری لنکا کی کرکٹ ٹیم اس بار ٹی ٹونتی ورلڈ کپ جیتنے کی پوری کوشش میں مصروف ہے اسی لیے اس نے پاکستانی ٹیم کے سابق کپتان اور سوئنک کے سلطان کہلانے والے وسیم اکرم سے درخواست کی ہے کہ ان کے کھلاڑیون کو وقت دیں -سری لنکن کرکٹرز جون میں امریکا اور ویسٹ انڈیز میں ہونے والے ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ سے قبل پاکستان کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان اور سوئنگ کے سلطان وسیم اکرم سے رہنمائی لیں گے۔وسیم اکرم 2 روزہ ٹریننگ پروگرام کیلئے سری لنکا پہنچ گئے ہیں ، ٹریننگ پروگرام کے دوران سابق پاکستانی کپتان 5 سیشینز منعقد کریں گے۔سری لنکن کرکٹ بورڈ کے مطابق وسیم اکرم ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ کی تیاری میں مصروف پلیئرز سے بھی ملیں گے۔سری لنکا کرکٹ بورڈ کا کہنا ہے کہ وسیم اکرم سری لنکا پیس اکیڈمی، ہائی پرفارمنس سینٹر اور کلب کوچز کو بھی رہنمائی دیں گے۔

Related posts

آئی سی سی نے ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ ٹیم آف دی ٹورنامنٹ کا اعلان کردیا

شاہد آفریدی نے بھی بابر اعظم سے بڑا شکوہ کردیا

انگلینڈ، جنوبی افریقہ اور بھارت اور افغانستان سیمی فائنل میں پہنچ گئے