وسیم اکرم کی اہلیہ پاکستانی ٹیم کو سپورٹ کریں گی

پاکستان اور آسٹریلیا کے سیمی فائنل میں پہنچنے کے بعد آج دونوں ٹیمیں دوبئی میں آمنے سامنے آئیں گی

اس موقع پر پاکستانیوں نے شینیرا سے سوال پوچھا تھا کہ وہ پاکستان کو سپورٹ کرین گی یا آسٹریلیا کو ؟

آج شنیرا نے اپنے ٹویٹ کے ذریعے اس بات کا جواب دیتے ہوئے ٹویٹ کیا کہ وہ آج کے میچ میں ٹیم پاکستان کو سپورٹ کریں گی

انھوں نے کہا کہ پاکستانی کرکٹ ٹیم کے ہاتھ میں ورلڈ کپ ٹرافی دیکھ کر انہیں بہت خوشی ہوگی

تاہم وہ ایک تیر سے 2 شکار کرگئیں اپنے ملک آسٹریلیا کے بارے میں بھی ان کا کہنا تھا کہ اگر آسٹریلیا یہ میچ جیت جاتا ہے تو بھی انہیں بھت خوشی ہوگی

اب شائقین کرکٹ کو میچ کے بعد ان کے ٹویٹ کا انتظار رہے گا ان کا ٹویٹ بتائے گا کہ کہ ان کا دل کس ٹیم کے ساتھ تھا ؟

اور وسیم اکرم بھی بتائیں گے کہ میچ کے دوران ان کے گھر کا ماحول اور موسم کیسا رہا ؟ خدا کرے کہ ہماری ٹیم آج کا میچ جیت کر پوری قوم کو ایک اور خوشی کا موقع فراہم کرے

Related posts

آئی سی سی نے ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ ٹیم آف دی ٹورنامنٹ کا اعلان کردیا

فواد چوہدری نے شاہد آفریدی کو ” ڈفر ” قرار دے دیا

لاہور کے کئی علاقوں میں ہر گھنٹے بعد لوڈشیڈنگ ہورہی ہے ؛نجی چینل کا دعویٰ