پاکستان کے دو عظیم فاسٹ باّلرز اور سابقہ کپتان وسیم اکرم اور وقار یونس نے میگا ایونٹ ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ کے لیے اپنی اپنی من پسند پلیئنگ الیون کے بارے میں بتاد یا،دونوں سابق کرکٹرز کی جانب سے دو بہت ہی دلچسپ انتخابات کیے گئے.کل پاکستان کی شرمناک شکست کے بعد سئنئیر کھلاڑیوں کا خیال تھا کہ اس شکست کی ایک بڑی وجہ بری ٹیم سیلیکشن تھی – پاکستان کے مڈل آرڈر نے بہت بری پرفارمنس دی سابقہ کپتانون کا خیال تھا کہ ورلڈ کپ کے لیے اب بھی تجربہ کار کھلاڑیوں کی ضرورت ہے-دونوں کھلاڑیوں نے خوش دل ،حیدر علی .محمد وسیم اور شاہنواز دھانی کو ٹیم سے نکال دیا –
وقار نے تجربہ کار کرکٹر شعیب ملک کو منتخب کیا جب کہ وسیم اکرم نے نوجوان کھلاڑی اعظم خان کا انتخاب کیا، وسیم اکرم کا یہ بھی کہنا تھا کہ سینئر کھلاڑیوں کو نیشنل ٹی ٹونٹی میں شرکت ضرور کرنی چاہئے پیسے کی خاطر ملکی ٹورنامنٹ چھوڑ کے بین الاقومی لیگ کھیلنا باعث شرم ہے – وسیم اکرم نے اپنی منتخب کردہ مثالی ٹیم میں محمد رضوان، بابر اعظم، شان مسعود، افتخار احمد، اعظم خان، آصف علی، شاداب خان، محمد نواز، حارث رؤو ف، شاہین شاہ آفریدی اور نسیم شاہ کا انتخاب کیا جبکہ وقار یونس نے اپنی منتخب کردہ مثالی ٹیم میں محمد رضوان، بابر اعظم، فخر زمان، شان مسعود، شعیب ملک، آصف علی، شاداب خان، محمد نواز، حارث رؤوف ، شاہین شاہ آفریدی اور نسیم شاہ کا انتخاب کیا.