وزیر منصوبہ بندی کی سی پیک منصوبوں پر کام تیز کرنے کی ہدایت

وفاقی وزیر برائے منصوبہ بندی ترقی اور خصوصی اقدامات احسن اقبال نے چین پاکستان اقتصادی راہداری سے متعلق منصوبوں پر سست رفتاری پر شدید تشویش کا اظہار کیا ہے۔

اسلام آباد میں ایک اعلیٰ سطحی اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ پورٹ قاسم، اسلام آباد اور میرپور کے صنعتی زونز پر کوئی پیش رفت نہیں ہوئی جو کہ افسوسناک ہے۔

وزیر موصوف نے عہدیداروں کو ہدایت دی کہ وہ ان پروجیکٹوں پر کام کی رفتار کو یقینی بنائیں۔

Related posts

شہباز شریف کا 200 یونٹ بجلی استعمال کرنے والوں کو رعایت دینے کا اعلان

محرم میں سوشل میڈیا بندش سے متعلق صوبوں کی درخواست مسترد

امریکی کانگریس کی قرارداد کے خلاف دوسری قرارداد منظور