وزیر صحت عبدالقادر پٹیل نے شہریوں پر زور دیا ہے کہ وہ کورونا وائرس کے خلاف خصوصی احتیاطی تدابیر اختیار کریں کیونکہ گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران ملک میں 818 نئے کیسز رپورٹ ہوئے ہیں۔
کورونا کی موجودہ صورتحال کے حوالے سے ایک ویڈیو پیغام میں انہوں نے کہا کہ حکومت ملک میں کورونا وائرس کے پھیلاؤ کو کنٹرول کرنے کے لیے موثر اقدامات کر رہی ہے۔