وزیر ریلوے نے خصوصی کرسمس پیس پرے ٹرین کا افتتاح کر دیا

اسلام آباد: وفاقی وزیر ریلوے محمد اعظم خان سواتی نے کرسمس کی تقریبات کے سلسلے میں ’’کرسمس پیس پرے ٹرین‘‘ کا افتتاح کردیا۔

وفاقی وزیر نے لاہور میں ایک تقریب کے دوران کرسمس کا کیک بھی کاٹا اور مسیحی برادری کو مبارکباد دی۔

Image Source: Dawn

میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ تقریب کے انعقاد کا مقصد مسیحی برادری کی خوشیاں بانٹنا، بین المذاہب ہم آہنگی کو فروغ دینا اور امن و استحکام کے لیے مشترکہ طور پر کام کرنے کا پیغام دینا ہے۔

اعظم سواتی نے کہا کہ پاکستان میں بسنے والی اقلیتوں کو مساوی حقوق اور آزادی حاصل ہے۔

انہوں نے کہا کہ کرسمس ٹرین لاہور سے کراچی تک علامہ اقبال ایکسپریس کے ساتھ دو اضافی بوگیوں کے ساتھ امن اور خوشی کا پیغام لے کر سفر کرے گی۔

وزیراعظم عمران خان، گورنر پنجاب محمد سرور اور تمام وزراء کی جانب سے مسیحی برادری کو کرسمس کی مبارکباد۔

Image Source: BOL News

17 دسمبر کو وفاقی وزیر داخلہ شیخ رشید احمد نے کہا تھا کہ اس سال کرسمس اسلام آباد میں منایا جائے گا۔ انہوں نے کہا کہ اسلامی تعاون تنظیم کے اجلاس کے لیے ترتیب دی گئی روشنیاں کرسمس تک دارالحکومت کی سڑکوں کو روشن کرتی رہیں گی۔

ایک روز قبل وفاقی وزیر برائے مذہبی امور و بین المذاہب ہم آہنگی پیر نور الحق قادری نے لاہور کے سینٹ انٹونی چرچ میں کرسمس کا کیک کاٹا تھا۔

Related posts

لاہور کی شاہراہوں اور گلی کوچوں میں قربانی کے جانور فروخت کرنے پر پابندی

آج غروب آفتاب کے 15 منٹ بعد چاند واضح دیکھا جاسکے گا : ماہر فلکیات

پاکستان ریلوے کا عیدالاضحیٰ پر 3 عید سپیشل ٹرینیں چلانے کا فیصلہ