وزیر خارجہ بلاول بھٹو زرداری نے پیر کو کراچی میں عوام کو سستی اور اعلیٰ معیاری ٹرانسپورٹ کی سہولت فراہم کرنے کے لیے پیپلز انٹرا ڈسٹرکٹ بس سروس کا افتتاح کیا۔
پہلے مرحلے میں، 30 بسوں کا بیڑا ماڈل کالونی سے ٹاور تک 29 کلومیٹر طویل روٹ پر چلے گا۔ سات روٹس بنائے گئے ہیں اور کم از کم 240 بسیں مرحلہ وار چلائی جائیں گی۔

ایک بیان میں صوبائی وزیر ٹرانسپورٹ شرجیل انعام میمن نے کہا کہ پیپلز بس سروس کا کرایہ 25 سے 50 روپے تک ہو گا۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان پیپلز پارٹی شہر کی ترقی کے لیے ہمیشہ کوشاں ہے۔
یاد رہے کہ پیپلز بس سروس بس ریپڈ ٹرانزٹ لائنوں کے نیٹ ورک سے الگ ایک منصوبہ ہے۔