وزیر اعظم کے ترجمان صاحب زادہ جہانگیر کے جہانگیر ترین پر سخت الزمات

برطانیہ اور یورپ میں تجارت اور سرمایہ کاری کے نگران اور وزیر اعظم عمران خان کے ترجمان صاحبزادہ جہانگیر نے جہانگیر ترین پر باغی گروپ شروع کرنے کا الزام لگایا ہے صاحبزادہ جہانگیر نے کہا کہ جب عمران خان نے ان کا احتساب کرنے کی کوشش کی تو چور اور ڈاکو باغی ہو گئے اور چور عدالتوں سے ضمانتیں حاصل کر کے معمول کی زندگی گزارنے کے لیے واپس آ گئے۔ وہ یہاں پی ٹی آئی برطانیہ کے رہنما انیل مسرت کی جانب سے گورنر پنجاب چوہدری سرور کے لیے ایک ریسٹورنٹ میں منعقدہ تقریب سے خطاب کر رہے تھے جہاں 400 سے زائد مہمانوں نے شرکت کی۔

وزیر اعظم کے مشیر نے کہا کہ جہانگیر ترین نے عدالت کو یہ بتانے کی بجائے کہ انہوں نے اپنی شوگر ملز کے ذریعے پیسہ کیسے کمایا، جہانگیر ترین نے پی ٹی آئی کے اندر ایک باغی گروپ بنایا اور عمران خان کی حکومت گرانے کی دھمکی دی کیونکہ وہ احتساب نہیں کرنا چاہتے تھے صاحبزادہ جہانگیر نے کہا ،جہانگیر خان ترین سے کہا گیا تھا کہ وہ اپنے شوگر ملز کیس میں عدالت سے رجوع کریں اور بے خود کوگناہ ثابت کریں لیکن انہوں نے ایسا نہیں کیا۔ اس کے بجائے جہانگیر ترین نے 40 افراد کا باغی گروپ بنالیا۔

انہوں نے جہانگیر ترین کو تنقید کرتے ہوئے کہا “ جہانگیر ترین صاحب، آپ نے مجھ پر انگلی اٹھائی؟ میں ایک جدی پشتی جاگیردار ہوں، اور تم نے میری طرف آنکھ یا انگلی اٹھائی تو میںآپ کی تباہی و بربادی کا سبب بنوں گا ان کا کہنا تھا کہ جہانگیر ترین لوٹ مار گروپ کے سرغنہ ہیں اسی لیے انھوں نے اربوں روپے فراڈ کے ذریعے بنالیے

انہوں نے کہا کہ لٹیروں کو عدالتوں سے ضمانتیں مل رہی ہیں اوروہ عیش و عشرت کی زندگی گزار رہے ہیں۔ ایج ویئر روڈ اور پارک لین پاکستانی حکمرانوں سے بھری پڑی ہے۔ وہاں ڈاکو اور لٹیرے رہتے ہیں۔ نواز شریف، رضا گیلانی اور آصف زرداری سب وہاں رہ رہے ہیں۔ عمران خان جب کچھ ٹھیک کرنے کی کوشش کرتے ہیں تو ان کے خلاف بغاوت کرنے کا شور ہوتا ہے۔

صاحبزادہ جہانگیر نے پی ٹی آئی کے کارکنوں سے کہا کہ وہ عمران خان سے مایوس نہ ہوں اور عوام میں جاکر عوام کو صبر کا درس دیں۔ انہوں نے کہا کہ آج پی ٹی آئی کی حکومت اس جہاز کی طرح ہے جو طوفانی پانیوں میں گھرا ہوا ہے۔

انہوں نے کہ ہمارا جہاز طوفان میں گھرا ہوا ہے اور ہچکولے کھا رہا ہے لیکن جہاز کو بچانا ہماری ذمہ داری ہے۔ ہمارے وزراء اور مشیروں نے پی ٹی آئی کے جھنڈے اور عہدے تو سنبھال لئے ہیںمگر ان کی ذمہ داری ہے کہ عوام کے لیے کام کریں ، یہ ان کا کام ہے کہ اپنے حلقوں میں جاکر صورتحال بیان کریں۔ انہوں نے عمران خان پر بھی زور دیا کہ وہ آئی ایم ایف اور سعودی عرب کے قرضے مسترد کر دیں۔

Related posts

ضد اور نفرت چھوڑیں : عوام اور ملکی مفاد کے فیصلے کریں ؛عارف عباسی

نواز شریف کا پاک فوج کے آپریشن عزم پاکستان کی حمایت کا اعلان

شاہد خاقان عباسی نے ’ عوام پاکستان پارٹی ‘ کی بنیاد رکھ دی